شہید عبدالحمید روڈ پر فائرنگ ، اشفاق شاہ نامی شخص زخمی ، 2 گرفتار
مالیگاؤں:2 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ ) گزشتہ شب 9 بجے کے درمیان شہید عبدالحمید روڈ اقبال ڈابی مرلی میڈیکل کے پاس فائرنگ کا ایک معاملہ سامنے آیا۔ ملی تفصیلات کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار نے اشفاق شاہ مختار شاہ نامی نوجوان پر فائرنگ کرکے اسے شدید طور پر زخمی کردیا۔ اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس اسٹیشن اور عائشہ نگر پولیس عملہ نے جائے واقعے پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ اور زخمی نوجوان کو فوراً پریاس اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ اس سلسلے میں زخمی نوجوان اشفاق شاہ نے نمائندے کو بتایا کہ وہ پیشے سے ایک رکشہ ڈرائیور ہے اور وہ جیسے ہی مرلی میڈیکل کے پاس رکشہ لگانے کیلئے آیا کہ پیچھے سے دو موٹر سائیکل سوار نے پستول سے اس پر فائرنگ کردی اور جان سے مارنے کی کوشش کی۔ اشفاق شاہ کے مطابق یہ فائرنگ عرفان کالیا اور اس کے ایک ساتھی نے ملی کی ہی ہے۔ واضح رہے کہ سٹی پولیس اسٹیشن اور عائشہ نگر پولیس عملہ کی مشترکہ کارروائی سے ملزم عرفان کالیا کو رات میں گرفتار کرلیا گیا۔جبکہ اس معاملے میں عائشہ نگر پولیس نے اشفاق شاہ مختار شاہ 25 سالہ نوجوان کی فریاد پر ملزم سید عرفان سید اسماعیل (عرف عرفان کالیا) اور سید اسرائیل سید اسماعیل کے خلاف قلم 307 323 504 506 34 گناہ رجسٹر 72/21 کے تحت مقدمہ کا اندراج کرلیا ہے۔ اس معاملے کی مزید تفتیش عائشہ نگر پولیس کے اے ایس آئی ایس پی قدم اور پی ایس آئی ویوارے کررہے ہیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com