بازار سمیتی میں کمیشن خوری بند کی جائے ورنہ 10 نومبر کو فجر بعد مارکیٹ یارڈ میں دھرنا اندولن ، این سی پی بھون سے ٹھیلہ گاڑی پر مورچہ

بازار سمیتی میں کمیشن خوری بند کی جائے ورنہ  10 نومبر کو فجر بعد مارکیٹ یارڈ میں دھرنا اندولن ، این سی پی بھون سے ٹھیلہ گاڑی پر مورچہ


مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین، پرانت آفیسر ،پولس انتظامیہ اور سہکار کمشنر و ریاستی وزیر امداد کو شکایت روانہ ، مسائل حل کرنے کا مطالبہ


 این سی پی بھون پر سبزی اور پھل فروشوں کی آمد، میٹنگ کا انعقاد ،شیخ آصف کی قیادت میں احتجاج کا اعلان



مالیگاؤں :2 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) سبزی فروش اور پھل فروش کے مسائل حل کرنے کیلئے پھلوں اور سبزیوں کے تاجروں اور چھوٹا موٹا دھندہ کرنے والے افراد نے راشٹروادی بھون  پر آصف شیخ رشید سے ملاقات کی ۔اور یہاں انہوں نے اپنے مسائل پیش کئے جن میں سبزی اور پھلوں پر کمیشن خوری جاری ہے ۔شہر کے ہر چھوٹے بڑے کاروبار کرنے والے افراد جو سبزی اور پھلوں کی فروخت کرتے ہیں ان سے بازار سمیتی کے افراد کمیشن وصول کرتے ہیں غریب تاجروں سے زبردستی  8 سے 12 فیصد کمیشن وصول کیا جارہا ہے جس سے سبزی فروش اور پھل فروش کو مالیت نقصان ہورہا ہے اور اسی طرح سبزیوں اور پھلوں کے دام بھی بڑھ رہے ہیں جسٹس سے عام شہریان کو نقصان ہورہا ہے اور مزہ بازار سمیتی کے ایجنٹ افراد اٹھا رہے ہیں ۔اس ضمن میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ نے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے رائے مشورہ طلب کیا اور یہاں یہ طئے پایا کہ مہاراشٹر بھر میں کمیشن خوری کا خاتمے ہوچکا ہے لیکن مالیگاؤں شہر میں جاری بازار سمیتی میں فروٹ والوں سے 8 فیصد اور سبزی فروشوں سے 12 فیصد سے زائد کمیشن وصول کیا جارہا ہے ۔اس موقع پر شیخ آصف نے تنظیم کے اتحاد سے اعلان کیا کہ اگر 9 نومبر بروز منگل تک کمیشن خوری بند نہ کی گئی تو 10 نومبر کو فجر کی نماز کے بعد مارکیٹ یارڈ کے گیٹ پر دھرنا اندولن کیا جائے گا اور یہاں سے مقامی یا بیرونی شہر سے کوئی بھی پھل فروش یا سبزی فروش خریداری نہیں کریگا اور نہ ہی اس دن شہر بھر میں کسی بھی مقام پر سبزی منڈی، سبزی گاڑی پھلوں کی گاڑیاں لگے گی ۔اور ادیب دن دس نومبر کو صبح دس بجے راشٹروادی بھون سے سبزی و پھل فروشوں کا احتجاجی قافلہ شیخ آصف کی قیادت میں شہر بھر میں گشت کرتے ہوئے ایڈیشنل کلکٹر آفس پر پہنچے گا اور اپنے مطالبات لو منوانے کی کوشش کریگا ۔اس ضمن میں شیخ آصف نے بتایا کہ ہم نے مارکیٹ کمیٹی کے صدر، چیرمین، پولس انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پرانت آفیسر، تحصیلدار ،سہکار کمشنر کے علاوہ ریاستی وزیر امداد کو بھی شکایتی مکتوب کی ایک ایک کاپی روانہ کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے