سنجئے گاندھی نرادھار گرانٹ اسکیم کمیٹی میں نئی نامزدگی کا مرحلہ مکمل ، ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے کا آرڈر جاری
شکیل جانی بیگ کمیٹی کے صدر، تحصیلدار، نائب تحصیلدار ،کارپوریشن پربھاگ آفیسر سمیت گیارہ اراکین کی تقرری
مالیگاؤں : 8 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مرکزی حکومت کی منظور شدہ و نافذ العمل سنجئے گاندھی نرادھار اسکیم کے تحت بزرگوں اور بیوہ، معذور افراد کو گرانٹ (فنڈ)فراہم کیا جاتا ہے ۔اس کیلئے ایک مشترکہ کمیٹی کا قیام کیا گیا جس میں سرکاری افسران و غیر سرکاری (سماجی خدمتگار) کو شامل کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ناسک ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے اس ضمن میں ایک اپوائنٹ مینٹ لیٹر جاری کرتے ہوئے حکم صادر کیا ہے کہ ناسک ضلع رابطہ وزیر و رسد و خوراک اور صارفین کے تحفظ کے وزیر چھگن بھجبل کی سفارش اور مہاراشٹر سرکار کے فیصلے نمبر 3،4 کے مطابق مالیگاؤں شہر اور تعلقہ کیلئے سنجے گاندھی نرادھار گرانٹ اسکیم کمیٹی کے مطابق صدر، ممبران اور نائب سیکریٹری کے عہدوں پر تقرری کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔ جن میں سرکاری حکام اور غیر سرکاری افراد کو شامل کیا گیا ہے ۔سماجی میدان میں کام کرنے والے شعبہ سے اس کمیٹی کے صدر کیلئے شکیل جانی بیگ کو صدر نامزد کیا گیا جبکہ پسماندہ طبقات ایس سی ۔ایس ٹی سےپنٹو اشوک ہیرے کو رکن،غیر سرکاری خواتین شعبہ سے محترمہ تسلیمہ زین العابدین کو رکن، او بی سی شعبہ سے عبدالقیوم عبدالحفیظ اور ونایک نارائن کھیرنار کو رکن نامزد کیا گیا ہے ۔اشوک نارائن دیشمکھ کو بطور رکن اوپن کیٹیگری سے تقرر کیا گیا ۔اسکے علاوہ معذور طبقہ سے نمائندگی کرنے آصف خان اجمل خان کو رکن اور انیل بابو راؤ کو تعلقہ میں سماجی خدمات انجام دینے کے شعبہ سے نامزد کیا گیا ہے ۔اسی طرح سینئر سٹیزن شعبہ سے شیخ شبیر شیخ موسیٰ کو رکن اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے متعلقہ پربھاگ آفیسر کو بطور رکن تقرر کیا گیا ہے اسکے علاوہ سنجئے نرادھار کمیٹی میں تحصیلدار کو نائب سیکرٹری اور نائب تحصیلدار کو رکن مقرر کیا گیا ہے ۔ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس آرڈر کے ساتھ حکومتی فیصلے 2018 اور 2019 کے مطابق درج تمام شرائط کی پابندی سے عمل آوری کی جائے ۔موصوف نے اس آرڈر کی ایک کاپی وزیر رسد و خوراک، چھگن بھجبل، چیف سیکرٹری سماجی انصاف محکمہ منترالیہ ،ڈویژنل کمشنر ناسک رینج ، پرانت آفیسر ، تحصیلدار ،اور نئے تقرر کئے گئے صدر و اراکین کمیٹی کو روانہ کی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com