مہاوکاس اگھاڑی کی آواز پر 11 اکتوبر پیر کو مالیگاؤں بند رکھنے شیخ آصف کا اعلان

مہاوکاس اگھاڑی کی آواز پر 11 اکتوبر پیر کو مالیگاؤں بند رکھنے شیخ آصف کا اعلان 


شہریان سے اپنے کاروبار بند رکھنے کی اپیل ، این سی پی کا بی جے پی ہٹاؤ، دیش بچاؤ کا نعرہ دیا 


لکھیم پور کھیری میں کسانوں پر ہوئے ظلم و ستم کیخلاف مہاوکاس اگھاڑی میں شامل حلیف جماعتوں کا مہاراشٹر بند کا مشترکہ فیصلہ 


مالیگاؤں: 8 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں پیش آنے والے شرمناک واقعہ کی ملک بھر کی انصاف پسند عوام کی جانب سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔مہا وکاس اگھاڑی حکومت نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے 11 اکتوبر 2021 بروز پیر کو مشترکہ طور پر بند کا اعلان کیا ہے۔اس ضمن میں آج مالیگاؤں شہر راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے رشٹریہ وادی بھون پر منعقدہ پریس کانفرنس میں ضلع صدر شیخ آصف نے مہاوکاس اگھاڑی کے اس مشترکہ فیصلہ کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے شہر کی عوام اور صنعت کاروں سے اس بند میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔
شیخ آصف نے کہا کہ اترپردیش کے لکھیم پور میں کسان طویل مدت سے متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔حال ہی میں اترپردیش کے وزیر داخلہ برائے امورِ اجے شرما کے بیٹے نے اپنی گاڑی سے کسانوں کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں متعدد کسان ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔اس طرح کی واردات اب تک نہیں دیکھی گئی۔شیخ آصف نے کہا کہ یہ صرف کسانوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ ہندوستان میں بسنے والے ہر شہری کا مسئلہ ہے۔ اگر کسان بچے گا تو دیش بچے گا۔اگر سیاہ زرعی قوانین واپس نہیں لئے گئے تو مہنگائی بڑھے گی اور براہ راست غریب متاثر ہوگا۔اس لئے ہمارا فرض بنتا ہے کہ آج کسانوں کے ساتھ کھڑے ہوں ان کی حمایت میں شہر کے کاروبار اور دکانیں بند رکھیں۔
این سی پی ضلع صدر شیخ آصف نے کہا کہ دیش کو بچانے اور بی جے پی کو ہٹانے کیلئے سب کو مل کر اس بند میں شامل ہونا چاہیے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 11 اکتوبر پیر کے روز صبح 11 بجے سے شام 7 بجے تک تمام کاروبار اور دکانیں رضاکارانہ طور پر بند رکھیں۔این سی پی کے عہدیداران اور کارکنان اس بند کو کامیاب بنانے کیلئے شہر کے اہم مقامات اور سڑکوں پر گشت کریں گے اور لوگوں سے اپنا کاروبار اور دکانیں بند رکھنے کی درخواست کریں گے۔
شیخ اصف نے کہا کہ حالانکہ سبزی، کرانہ، دودھ ،اسپتال اور میڈیکل اور ضروری خدمات جاری رکھے جائیں گے۔بند کے روز نیا بس اسٹینڈ کے پاس انتظامیہ کو طلب کیا جائے اور ان سے درخواست کی جائے گی کہ وہ بس اسٹینڈ کے پاس آکر مطالباتی میمورنڈم قبول کریں۔اسکے علاوہ  پریس کانفرنس سے قبل  سنجئے گاندھی نرادھار اسکیم کمیٹی کی صدرات ملنے پر ضلع راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کے صدر شیخ آصف نے شکیل جانی بیگ کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے انکا استقبال کیا۔اس پریس کانفرنس میں یوسف سیٹھ نیشنل، شاہد ریشم والا، اعجاز عمر، شکیل شاہ ،شکیل بیگ ،اجو لہسن والا ،ندیم ہھنی والا، ریاض علی، ایڈوکیٹ سوچیتا سونونے سمیت تمام ونگ و سیل کے عہدیداران،بلاک صدور موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے