روپالی چکنکر بالآخر ریاستی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن مقرر ، نوٹیفکیشن جاری
ممبئی : 20 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) روپالی چکنکر کو بالآخر ریاستی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے تقرری کا حکم جاری کیا ہے۔ روپالی چکنکر این سی پی خواتین سیل کی ریاستی صدر ہیں۔ جب سے مہاوکاس اگھاڑی حکومت برسر اقتدار آئی ہے تب سے خواتین کمیشن کی چیئرپرسن کا عہدہ خالی تھا اور آج بلا آخر روپالی چکنکر کو چئیر پرسن مقرر کیا گیا ہے۔
(راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر جینت پاٹل ،مالیگاؤں کے آصف شیخ اور ریاستی این سی پی خواتین سیل کی صدر روپالی تائی چکنکر مالیگاؤں این سی پی بھون میں) فائل فوٹو
اس سلسلے میں ریاستی حکومت کی جانب سے آج باضابطہ اعلان کیا گیا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ روپالی چکنکر کل بروز جمعرات کو خواتین کمیشن کا چارج سنبھالیں گی۔
خیال رہے کہ بی جے پی کی چترا واگ پہلے این سی پی میں تھی کے این سی پی چھوڑ دینے کے بعد روپالی چکنکر کو ترقی دی گئی۔ بی جے پی کی جانب سے چترا واگ اور روپالی چکنکر کے درمیان کئی بار زبانی جنگ ہوئی۔ حالیہ خبروں کے مطابق روپالی چکنکر کو خواتین کمیشن کی چیئرپرسن کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔
چترا واگ نے ٹویٹر کے ذریعے اپنے غصے کا اظہار کیا تھا۔
اس دوران ریاست میں خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاستی خواتین کمیشن کی صدارت گزشتہ ڈیڑھ سال سے خالی ہے۔
اس لیے اتحادی حکومت کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
اس پس منظر میں ریاستی حکومت نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے روپالی چکنکر کو صدر مقرر کیا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com