شاہ رخ خان کے بنگلہ منت پر این سی بی کی چھاپہ ماری!
ممبئی :21 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ایک طرف این سی بی نے بالی ووڈ اداکار چونکہ پانڈے کی بیٹی اداکارہ اننیا پانڈے کے گھر پر سَرچ آپریشن کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ چھاپہ ماری آرین خان کے کیس سے جڑی ہو سکتی ہے۔ اننیا کو این سی بی نے سمن جاری کرجمعرات کی دوپہر 2 بجے پوچھ تاچھ کے لیے بلایا ہے۔
دوسری جانب ممبئی کروز ڈرگس معاملے میں شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو ابھی جیل سے نجات بھی نہیں ملی ہے، اور این سی بی نے آگے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اسی ضمن میں آج این سی بی کی ٹیم نے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان کے گھر (منت) پر چھاپہ ماری کی۔ حالانکہ کچھ دیر بعد وہاں سے ٹیم واپس لوٹ گئی، لیکن اس دوران این سی بی کے کئی افسران کی منت میں موجودگی دیکھنے کو ملی۔ این سی بی نے کہا کہ ان کی ٹیم وہاں کچھ دستاویزات حاصل کرنے گئی تھی۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com