حضورﷺ کی آمد سے علمی انقلاب پیدا ہوا : مولانا سید محمد امین القادری
رحمتُ اللعالمین کانفرس سے علمائے کرام کا ناصحانہ خطاب
مالیگاؤں :19 اکتوبر (پریس ریلیز) ماہ ولادتِ مصطفیٰ جان رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے بارہ ربیع الاول صبح دس بجے نورباغ باغبان جماعت خانہ کے گراؤنڈ پر سنی دعوت اسلامی و SDI نور باغ گروپ کی جانب سے منعقد ہونے والی رحمتُ اللعالمین کانفرس سے مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ نے موجودہ حالات کی مناسبت سے فکر انگیز خطاب کیا آپ نے فرمایا کہ حضور اکرم سارے عالم کے لئے رحمت بن کر اس جہان میں تشریف لائے رحمتُ اللعالمین کا مطلب تمام عالمین کے لئے رحمت ہے عالمین میں اللہ کے سوا مسلم، غیر مسلم، کافر، مومن، جانور چرند پرند سب کے لئے رحمت۔ آج کا دن حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا دن ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد سے قبل انسانیت جہالت کی تاریکی میں غرق تھیں مگر ولادتِ رسول کی بعد بنی نوع انسانیت کو زندگی جینے کا شعور آیا حضور علیہ السلام نے محبت اور پیار کا درس عنایت کیا انسان کو شعور انسانیت بخشا، حضور علیہ السلام کا سب بڑا درس حیات یہ ہیکہ لوگ ایک دوسرے سے محبت کریں حضور علیہ السلام کا انقلاب علمی انقلاب تھا آج کے اس پر آشوب دور میں جبکہ قوم مسلم ہر سمت پریشان حال ہیں ایسے عالم میں تعلیمات رسول پر عمل پیرا ہونا وقت اور حالات کا تقاضا ہے مولانا سے قبل دیگر علمائے اہلسنّت نے عاشقان رسول کے درمیان ناصحانہ خطاب کیا۔ رحمتُ اللعالمین کانفرس میں شہر مالیگاؤں کے عاشقان رسول اپنے ہاتھوں میں پرچم رسالت لئے ہوئے کثیر تعداد میں شریک ہوئے رحمتُ اللعالمین کانفرس انتہائی کامیابی و کامرانی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جبکہ حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق شرکاء نے شوشل ڈسٹنسنگ کا مکمل خیال رکھا منتظمین کی جانب سے سینٹائزر و ماسک و دیگر احتیاطی تدابیر کا انتظام بھی کیا گیا تھاـ
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com