کارپوریشن انتخابات کیلئے وارڈ کی تشکیل اور ریزرویشن قرعہ اندازی کی تاریخ متعین،ریاستی چیف الیکشن کمشنر کا اعلان

کارپوریشن انتخابات کیلئے وارڈ کی تشکیل اور ریزرویشن قرعہ اندازی کی تاریخ متعین،ریاستی چیف الیکشن کمشنر  کا اعلان 


 ممبئی : 18 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)مہاراشٹر میں کارپوریشن انتخابات کیلئے ریزرویشن قرعہ اندازی کی تاریخوں کا اعلان ریاستی چیف الیکشن کمشنر سہاریہ نے کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لیے ریزرویشن 22 اکتوبر کو ظاہر کیا جائے گا ۔جبکہ الہاس نگر کے لیے 26 اکتوبر اور ریاست کی باقی تمام میونسپل کارپوریشنوں کے لیے ریزرویشن قرعہ اندازی کا اعلان 28 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔

 وارڈ کمپوزیشن (وارڈ رچنا، وارڈ کی تشکیل) اور ریزرویشن سے متعلق اعتراضات اور تجاویز ریزرویشن جاری ہونے کے بعد درج کی جاسکتی ہیں۔  ممبئی ، تھانے ، الہاس نگر ، پونے ، پمپری چنچواڑ ، سولا پور ، ناسک ، اکولا ، امراوتی اور ناگپور، ناسک، مالیگاؤں کارپوریشن کی معیاد آئندہ سال 2022 میں ختم ہو رہی ہیں۔  ریاستی الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لیے وارڈز کی تشکیل اور ریزرویشن کے تعین کے ٹائم ٹیبل کا اعلان کیا ہے۔جسکے مطابق مہاراشٹر کے مذکورہ بالا کارپوریشنوں میں الیکشنی کام کاج انجام دئے جائیں گے ۔

 تمام میونسپل کارپوریشنوں کے مسودہ وارڈ ڈھانچے کو ریاستی الیکشن کمیشن 22 اکتوبر 2021 تک منظور کرلے گا۔  ممبئی اور باقی میونسپل کارپوریشنوں کی حتمی وارڈ کمپوزیشن 28 نومبر کو شائع کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے مالیگاؤں کارپوریشن سمیت تمام کارپوریشنوں میں ممکن ہے منگل کی سرکاری تعطیل کے بعد بدھ تک  آرڈر فراہم کردیا جائے اور پھر کاغذی کارروائی جاری کی جاسکے ۔حالانکہ مالیگاؤں کارپوریشن الیکشن ڈپارٹمنٹ نے انتہائی رازدارانہ طریقہ سے اپنی کارروائی شروع کردی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے