دسمبر میں کوآپریٹو سوسائٹی کے انتخابات لینے کی تیاری، تفصیلات ظاہر
ممبئی : یکم اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاستی کوآپریٹو الیکٹورل اتھارٹی نے دوسرے مرحلے کی کوآپریٹو سوسائٹیز کے انتخابی عمل کو شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ جو کہ آج سے شروع ہوگا اور اس میں بورڈ آف ڈائریکٹر اور منتظمین اور مجاز افسران (پرشاشک) والی تنظیمیں شامل ہوں گی۔ اس لیے اس مرحلے میں ریاست میں 14 ہزار 739 کوآپریٹو سوسائٹیز کے انتخابات اگلے دو ماہ میں لئے جانے کا امکان ہے۔
کوآپریٹو الیکشن اتھارٹی کے سکریٹری یشونت گری نے بتایا کہ انتخابات کیلئے کوآپریٹو سوسائٹیز کی تعداد 12،332 ہے۔ اسکے علاوہ 2 ہزار 407 ایسی کوآپریٹو سوسائٹیز ہیں جن پر ایڈمنسٹریٹر نامزد ہیں کے انتخابات ہوں گے ڈسٹرکٹ الیکشن پلان کے دوسرے مرحلے میں وہ کوآپریٹیو سوسائٹیاں شامل ہیں جن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ، مقرر کردہ ایڈمنسٹریٹرز یا مجاز افسران کی مدت 31 دسمبر 2019 تک ختم ہو چکی ہے۔ دوسرے مرحلوں میں کوآپریٹو کا انتخابی عمل باہمی طور پر شروع نہیں کیا جا سکتا۔ ساتھ ہی ، کوآپریٹو الیکٹورل اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی خاص ادارے کے حوالے سے عدالت کا حکم ہو تو ایسے ادارے کا انتخابی عمل شروع نہیں ہوگا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com