نان گرانٹ اساتذہ سے تبادلہ خیال کرنے سنیچر کو گریجویٹ حلقہ اسمبلی کے ایم ایل اے سدھیر تانبے کی اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں آمد

نان گرانٹ اساتذہ سے تبادلہ خیال کرنے سنیچر کو گریجویٹ حلقہ اسمبلی کے ایم ایل اے سدھیر تانبے کی اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں آمد 


مالیگاؤں : 14 اکتوبر (نامہ نگار)  برسوں سے نان گرانٹ طرز پر اپنی تدریسی خدمات انجام دینے والے اساتذہ اور معلمین گرانٹ کے حصول کیلئے مختلف محاذ پر ہزارہا کوششیں کرچکے ہیں اور اب بھی گرانٹ کیلئے انکی کوشش جاری ہیں ۔ایک طرف نان گرانٹ اساتذہ کی تنظیموں کی جانب سے گرانٹ کا اعلان کروانے کیلئے پونہ کمشنر آفس میں مشترکہ دھرنا جاری ہیں تو وہیں اس ضمن میں مالیگاؤں شہر سے بھی وقتاً فوقتاً نان گرانٹ اساتذہ کیلئے کوشش کرنے والے اساتذہ اپنی خدمات ممبئی، پونہ اور منترالیہ تک ادا کررہے ہیں لیکن سرکار گرانٹ دینے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔شہر میں 2012 - 2013 کے نان گرانٹ ڈیوژن پر اپنی تدریسی خدمات انجام دینے والے مدرسین کیلئے گرانٹ کس طرح حاصل کی جائے، گرانٹ کے اعلان کیلئے کیا  لائحہ عمل تیار کیا جائے، نان گرانٹ ڈیوژن کا اعلان کیوں نہیں کیا جارہا ہے، اسکولوں کو کیا پریشانی ہیں؟ جیسے عنوانات پر ناسک ضلع گریجویٹ حلقہ اسمبلی کے ایم ایل اے سدھیر تانبے مورخہ 16 اکتوبر بروز سنیچر کو مالیگاؤں تشریف لارہے ہیں ۔موصوف دوپہر میں دو بجے اے ٹی ٹی اسکول میں نان گرانٹ اساتذہ سے ملاقات کرتے ہوئے تبادلہ خیال کرینگے اور اس ملاقات میں گرانٹ کے اعلان کروانے کیلئے کاغذی کارروائی کرنے کیلئے مثبت فیصلہ بھی لیا جائے گا ۔اس طرح کی تفصیلات رئیس کلرک اور آرڈی نکم سر کے توسط سے مالیگاؤں ہائی اسکول کے اسسٹنٹ ٹیچر شیخ زاہد سر اور اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے اسسٹنٹ ٹیچر کلیم سر نے دی ۔موصوف نے کہا کہ شہر کی تمام اسکولوں میں نان گرانٹ طرز پر اپنی تدریسی خدمات انجام دینے والے اساتذہ و معلمین جو 2012-13 کے ڈویژن پر کام کررہے ہیں کو مطلع کیا جا رہا ہے کہ ناسک ڈویژن کے گریجویٹ ایم ایل اے کی مورخہ 16 اکتوبر  کو دوپہر میں دو بجے اے ٹی ٹی اسکول میں ایک میٹنگ کا انعقاد ہوگا ۔تاہم ، نان گرانٹ اساتذہ اپنے مطالبات کے ساتھ گرانٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے حاضر رہیں۔ تاکہ نان گرانٹ اساتذہ کا مسئلہ جلد حل کیا جاسکے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے