رونق آباد میں بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول کے پاس آصف شیخ سمیت این سی پی عہدیداران کو استقبالیہ،عوام سے شرکت کی اپیل

رونق آباد میں بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول کے پاس آصف شیخ سمیت این سی پی عہدیداران کو استقبالیہ،عوام سے شرکت کی اپیل 


مالیگاؤں :18 اکتوبر ( پریس ریلیز ) راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید سمیت شہری کارگزار صدور کے ساتھ ساتھ تمام ونگ اور سیل کے نومنتخب عہدیداران کا استقبال کرنے کے لئے رونق آباد بڑی مالیگائوں ہائی اسکول کے پاس رونق آباد و اطراف کے100 سے زائد اداروں کی جانب سے ایک عظیم الشان استقبالیہ تقریب کا انعقادحاجی شیخ رشید (کھجور والے ) کی صدارت میں بروز جمعہ ۲۲؍ اکتوبر کو منعقد کی جارہی ہے ۔ اس طرح کی اطلاع راشٹر وادی کانگریس کے رابطہ کار شکیل جانی بیگ نے دی ۔موصوف نے بتایا کہ رونق آباد کے نوجوانوں اور سرکردہ شخصیات کے ساتھ ساتھ اداروں اور کلبوں کی جانب سے آصف شیخ رشید کا انوکھا استقبال کیا جائے گا ۔عباس نگر چوک سے رونق آباد چوک تک نوجوانوں کی جانب سے جلسہ گاہ تک انوکھا استقبال کیا جائے گا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ استقبالیہ کسمبا روڈ پر ہوئے استقبالیہ سے بھی الگ طرز پر ہوگا ۔ آصف شیخ کی خدمات اور کم وقت میں راشٹر وادی کانگریس کی بڑھتی مقبولیت اور نوجوانوں کے جوش و خروش کے چلتے ۲۲؍ اکتوبر کو ہونے جارہے استقبالیہ پر شہر بھر کی نظریں لگی ہوئی ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جہاں عظیم الشان استقبالیہ رونق آباد کی عوام ترتیب دے رہی ہے وہیں اس استقبالیہ کو انوکھے طرز پر بھی انجام دینے کی سرگرمی نظر آرہی ہے ۔ آصف شیخ رشید کی عوامی مقبولیت اور انوکھے استقبالیہ سے اپوزیشن میں گھبراہٹ کا ماحول ہے۔اس استقبالیہ اجلاس میں راشٹروادی کانگریس پارٹی اور آصف شیخ رشید کے ہمدردان، ون بوتھ الیون یوتھ کے ممبران، پارٹی کی تمام ونگ و سیل کے عہدیداران سے شرکت کی گزارش کی گئی ہے ۔اسطرح کی اطلاع بھی شکیل جانی بیگ نے دی ہے ۔اور کہا کہ اسے ہی دعوت نامہ قبول کر خصوصی طور پر اپنی شرکت درج کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے