سب سے مظلوم طبقہ نان گرانٹ ٹیچر ، 100 فی صد گرانٹ دی جائے، ورنہ اب ہم سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے
اے ٹی ٹی میں فیروز بادشاہ سر، رئیس کلرک، آرڈی نکم اور نان گرانٹ اساتذہ کا خطاب ،سرمائی اجلاس میں نمائندگی کرنے تانبے کا تیقن
شکشک آمدار دراڑے ،رکن اسمبلی مفتی اسماعیل ، دادا بھسے اور چھگن بھجبل سے بھی نان گرانٹ اساتذہ اپنے مسائل حل کرانے کی کوشش کریں : ڈاکٹر تانبے
مالیگاؤں : 17 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) سماج و معاشرے میں سب سے مضلوم طبقہ ٹیچرس کا ہے۔ ٹیچرس کو ضروریات زندگی بیماری، شادی بیاہ اور دیگر اخراجات کیلئے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ایک طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی ، معاشی بوجھ کا سبب بن رہی ہے۔ اس کے باوجود اساتذہ کرام اپنے دلوں میں ہزاروں غم چھپا کر چہرے پر مسکان سجا کر تشنگانعلم کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کررہے ہیں۔اور ریاستی حکومت اور عوامی نمائندے اساتذہ کے مسائل حل کرنے میں غیر سنجیدہ نظر آرہی ہیں گزرے نو سالوں سے اساتذہ بغیر تنخواہ کے درس وتدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
گرانٹ کیلئے ہزاروں کوشش کی گئی ممبئی کے آزاد میدان سمیت ناگپور میں 36 مرتبہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اور فی الحال پونے میں 50 دن سے نان گرانٹ اساتذہ کا احتجاج جاری ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ سرکار اساتذہ کو 100 فیصد گرانٹ دے۔اس طرح کا اظہار آج اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے مولانا عبدالکلام آزاد ہال میں منعقدہ نان گرانٹ اساتذہ کے مسائل اور حل کی تقریب سے مقررین نے کیا۔ٹی ڈی ایف اور مہاراشٹر راجیہ اگھوشت شکشک مہا سنگھ ناسک وبھاگ مالیگاؤں کی جانب سے اس تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
اس موقع پر ٹی ڈی ایف کے صدر فیروز بادشاہ سر، رئیس کلرک، آرڈی نکم سر ،اے ٹی ٹی ہائی اسکول کی معلمہ رضوانہ، کلیم سر، ستیش سر وغیرہ نے کہا کہ ہمیں 20 فیصد گرانٹ کا کھلونا دے کر بہلانے کی کوشش نہ کریں بلکہ حکومت 100 فی صد گرانٹ جلد از جلد جاری کرے۔انہوں نے ہاتھ جوڑ کر مطالبہ کیا کہ سدھیر تانبے آپ گریجویٹ رکن اسمبلی ہیں اور وزارت بھی کانگریس کے پاس ہے اسلئے ہمیں انصاف دیا جائے اس کے علاوہ اس پروگرام میں مقررین نے کہا کہ اب ہمیں تحریک میں شدت پیدا کرنا ہے نان گرانٹ اساتذہ کو سڑکوں پر آنا ہوگا۔نان گرانٹ اساتذہ کے صبر کا پیمانہ اس میٹنگ میں لبریز ہوتا نظر آیا اور کچھ مقررین نے کہا کہ مانگنے سے نہ ملے تو اساتذہ اپنے حقوق چھین کر لینے کی کوشش کریں۔
گریجویٹ حلقہ اسمبلی کے رکن سدھیر تابنے نے اساتذہ کے مسائل کو سماعت کیا اور کہا کہ میں نے تین میٹنگ وزیر تعلیم اور ایجوکیشن کمشنر کے ساتھ اسی سلسلے میں منعقد کی اور بار بار ایوان میں یہی مطالبہ کیا کہ اساتذہ کو 100 صد فی گرانٹ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ نان گرانٹ اساتذہ کے مسائل حل کرنے کی ذمہ داری گریجویٹ رکن اسمبلی کے ساتھ ساتھ شہر کے موجودہ رکن اسمبلی اور ریاستی وزیر داد بھوسے، ناسک ضلع کے پالک منتری چھگن بھجبل اور ٹیچر حلقہ اسمبلی کے رکن اسمبلی دراڑے کی بھی ہے۔اسلئے اساتذہ ان تک بھی رسائی حاصل کرکے اپنے مسائل رکھیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ ریاستی اسمبلی کا اجلاس ہوگا اور وہ کوشش کریں گے کہ نان گرانٹ اساتذہ کے مسائل حل کرتے ہوئے فوری گرانٹ ریلیز کروائی جاسکے۔سدھیر تانبے نے مزید کہا کہ میں نے ہر بار اسمبلی میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ مفت تعلیم کا سلسلہ آٹھویں سے بڑھا کر بارہویں جماعت تک کیا جائے اس تعلق سے جد وجہد جاری ہے۔واضح رہے کہ اس موقع پر شہر کے تمام تعلیمی اداروں کے نان گرانٹ اساتذہ موجود رہے۔یہاں ٹی ڈی ایف کے ذمہ داران اور نان گرانٹ اساتذہ کی جانب سے ڈاکٹر سدھیر تانبے کو میمورنڈم دیا گیا وہیں ایک کاپی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ کو بھی تانبے کے توسط سے روانہ کہ گئی ۔اس موقع پر عبدالمجید صدیقی، ہیڈ ماسٹر اے ٹی ٹی شاہد سر، رضوان بیٹری والا وہ دیگر تعلیمی شخصیات موجود تھیں ۔اسطرح کی تفصیلات نان گرانٹ اساتذہ کی جانب سے کلیم سر اور زاہد بیباک سر نے روانہ کی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com