اکتوبر 24 کو ایم ایل اے شپ کے ناکام دو سال ، میڈیا سینٹر کے پاس سے محمدیہ چوک تک این سی پی کا انوکھا احتجاج
اتوار کو شام پانچ 5 بجے مینو فیسٹو کو ٹھیلہ گاڑی پر رکھ کر قدوائی روڈ پر گھومایا جائے گا
مالیگاؤں : 23 اکتوبر (پریس ریلیز) 24 اکتوبر 2019 کو مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی الیکشن میں جس طرح جھوٹ اور دروغ گوئی کا سہارا لیکر شہر کی عوام کو مذہب کے نام پر دھوکہ دیا گیا اور کامیابی حاصل کرلی گئی ۔ اس وقت 2019 میں مفتی اسماعیل نے دوران الیکشن ایک اور جھوٹ کا سہارا لیا۔ ایم ایل اے موصوف نے اردو میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس لیکر الیکشنی منشور کا اجراء کیا اور آٹھ صفحات پر مشتمل مینو فیسٹو چھاپ کر شہر بھر میں تقسیم کروایا جس میں مفتی اسماعیل نے شہر کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ میں چن کر آؤں گا تو شہر کا نقشہ بدل دونگا ۔موصوف نے وعدہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "بدلیں گے ہم شہر، بدلاؤ تحفظ کیلئے، بدلاؤ ترقی کیلئے عنوان دیکر 19 اہم عنوانات پر 91 کاموں کا وعدہ کیا لیکن ایک بھی کام انہوں نے نہیں کیا اور شہر کی عوام کو دھوکہ دیکر ابھی تک بے شرمی سے شہر میں گھوم رہے ہیں ۔اور اب مفتی اسماعیل کے ایم ایل اے شپ کے 24 اکتوبر کو دو سال مکمل ہورہے لیکن شہر جیسا کہ ویسا ہی ہے ۔نہ کوئی تعمیری کام ہے نہ روزگار، نا اسکول کالج، نہ اسٹڈی سینٹر، نہ خواتین کیلئے سلائی کلاس، نہ بنکروں کیلئے کو سہولیات نہ غریب بچوں کیلئے فلاحی اسکیم اور نہ اناج، نہ کام صرف ایم ایل اے موصوف جھام دے رہے ہیں ۔اسطرح کی تنقید راشٹروادی کانگریس پارٹی کے رابطہ کار شکیل جانی بیگ نے آصف شیخ کے توسط سے کی ہے ۔موصوف نے کہا کہ 24 اکتوبر اتوار کو شام پانچ 5 بجے اردو میڈیا سینٹر کے پاس سے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام عہدیداران کا قافلہ مفتی اسماعیل کے الیکشنی مینو فیسٹو کو ایک گاڑی پر رکھ کر انوکھے انداز میں نکال کر قدوائی روڈ پر واقع اسکول نمبر کے پاس محمدیہ چوک پر ختم کیا جائے گا ۔اس موقع پر راشٹروادی سیوا دل، یوتھ ونگ، اقلیتی سیل ،کامگار سیل ،ڈرائیور سیل ،بیوپاری سیل ،وی جے این ٹی سیل ،او بی سی سیل، مہیلا سیل سمیت تمام ونگ و سیل کے دیگر مقررین مفتی اسماعیل کی ناکارہ کارکردگی کے ناکام دو سال پر انوکھا احتجاج کریں گے اور اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔لہذا راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام ونگ و سیل کے عہدیداران سے اس انوکھے پروگرام میں شرکت کی گزارش کی جاتی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com