کارپوریشن کسمبا روڈ کی تعمیر فوری طور پر کرے ورنہ شہری سطح پر احتجاج کیا جائے گا :مستقیم ڈگنیٹی
کسمبا روڈ پر حادثہ ہوتا ہے تو کارپوریشن سے ہرجانہ وصول کیا جائے گا، ایک ماہ میں روڈ تعمیر کی جائے ورنہ لاء اینڈ آرڈر کی ذمہ دار کارپوریشن ہوگی :شان ہند
شہید عبدالحمید روڈ پر جنتا دل کا چھتری اندولن، مظاہرین نے کارپوریشن پر اپنا غصہ اتارا
مالیگاؤں : 10 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) کسمبا روڈ کی خستہ حالی سے جہاں راہگیروں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہیں ساکنان بھی روڈ کی خراب صورتحال سے کارپوریشن سے ناراض ہوگئے ہیں ۔اسی ضمن میں آج مالیگاؤں شہر جنتا دل سیکولر کی جانب سے شان ہند نہال احمد کی قیادت میں چھتری اندولن کیا گیا ۔شہید عبدالحمید کے نام سے منسوب روڈ المعروف کسمبا روڈ پر جمعہ کو دوپہر تین بجے تا ساڑھے چار بجے تک یہ مظاہر کیا گیا ۔اس مظاہرے میں جنتا دل سیکولر کے سیکرٹری مستقیم ڈگنیٹی نے اظہار خیال پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسمبا روڈ کی تعمیر نہیں کی گئی تو شہری سطح پر احتجاج ہوگا اور اسکی ذمہ داری کانگریس پارٹی پر ہوگی انہوں نے کہا کہ اب مہا سبھا میں بھی اندولن ہوگا ۔چھتری اندولن سے خطاب کرتے ہوئے مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ برسرِ اقتدار کے پاس کوئی منصوبہ بندی نہیں ہیں ۔کانگریس اقتدار نے جنتا دل کے کارپوریٹرس کو فنڈز نہیں دیا اگر وہ دیتے تو ہم اس روڈ کو بنا دیتے ۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کے خزانے کو بری طرح سے برباد کیا جارہا ہے اور عوام کو سہولیات نہیں دی جارہی ہیں ۔اس مظاہرہ میں مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ پولس انتظامیہ اور کارپوریشن انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس معاملہ میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں ورنہ پھر اس روڈ پر ایسا احتجاج کیا جائے گا کہ روڈ پوری طرح سے جام ہوجائے گی اور اس کی ذمہ داری ہماری نہیں ہوگی ۔اس موقع پر شان ہند نہال احمد نے کہا کہ شہید عبدالحمید کی یوم شہادت پر یہ علامتی احتجاج کیا جارہا ہے ۔شان ہند نے کہا کہ اگر کارپوریشن خواب خرگوش سے بیدار نہیں ہوئی تو سخت تحریک چلائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نہال احمد کے وقت جیسے جے جے ایف بنائی گئی تھی بالکل اسی طرح مالیگاؤں شہر میں بدعنوانی اور کارپوریشن کی تانا شاہی کے خلاف ایک اور جے جے ایف بنائی جائے گی اور کارپوریشن آفیسران کے منہ کالے کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پولس ڈپارٹمنٹ احتجاج کرنے نہیں دے رہی ہیں تو عوام کا غصہ کہاں پھوٹے گا؟ ۔موصوفہ نے کہا کہ اب اگر شہر میں کسی بھی سڑک پر حادثہ ہوا تو اسکی ذمہ دار کارپوریشن ہوگی اور ہم کارپوریشن سے علاج کا خرچ وصول کریں گے ۔شان ہند نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کی تمام عوام ٹیکس بھرتی ہیں اور سہولیات صرف ندی کے اس پار دی جاتی ہیں ۔شان ہند نے نعرہ لگایا کہ شہید عبدالحمید کے نام پر تعمیر روڈ خستہ ہے، شہید عبدالحمید ہم شرمندہ ہیں ۔موصوفہ نے کہا کہ آج جنتا دل کو مضبوط کرنے ضرورت ہے لہذا نوجوان جنتا دل سے قربت بنائیں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمیں طاقت پہنچائیں ۔اس مظاہرہ کے بعد مظاہرین نے بس اسٹینڈ کے پاس شہید عبدالحمید روڈ کے نام سے آویزاں بورڈ پر حاضری لگائی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔اس موقع پر رضوان خان سر، عبدالباقی راشن والے وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس دھرنے میں سابق کارپوریٹر جاوید انیس، عتیق لوکھنڈ والا سمیت سینکڑوں ورکروں نے آپکی شرکت درج کروائی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com