دینی، دعوتی ، سماجی، فلاحی خدمات کا دائرہ وسیع، مہاراشٹر میں صوبائی جمعیت اہل حدیث اپنی اکائیوں کے ساتھ منظم کام کررہی ہے۔
اہل حدیث منزل،گولڈن نگر سے صوبائی جمعیت کے ذمے داران کی پریس نوٹ
مالیگاؤں :26 ستمبر (پریس ریلیز) مورخہ 26ستمبر2021 بروز اتوار بعد نماز عشاء اہل حدیث منزل گولڈن نگر میں صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کے امیر ڈاکٹر سعید احمد فیضی اور صوبائی جمعیت کے ناظم اعلیٰ حافظ عنایت اللہ محمدی اور مقامی جمعیت کے امیر مولانا شکیل احمد فیضی نے مشترکہ پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر تقریباً نصف صدی سے پورے صوبہ میں اپنی ضلعی وذیلی اکائیوں کے ساتھ دینی دعوتی وتعلیمی نیز اجلاس وکانفرنس اور سماجی وفلاحی سرگرمیوں میں اپنا ایک مقام رکھتی ہے۔صوبائی ومقامی جمعیت کے زیر اہتمام سال گذشتہ لاک ڈاؤن میں مالیگاؤں شہر اور صوبے کی کمزور جمعیات میں بڑے پیمانے پر راشن کٹ اور نقد رقم کے ذریعے معاونت کی تھی۔اس کے علاوہ جامعہ محمدیہ منصورہ کا گراں قدر تعاون اور کاڑھے کو شہر اور بیرون شہر فراہم کیا گیا۔ اسی طرح صوبہ کےبیشتر مقامات کے ائمہ مساجد کی تنخواہ میں ہر ماہ پابندی سے جزوی تعاؤن دیا جاتا ہے۔ وقتاً فوقتاً دفتر میں مختلف امراض کے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاجاتا ہے۔صبح وشام امدادی دواخانہ حسب معمول کامیابی سے جاری ہے۔ ملک کے بیشتر صوبوں میں مساجد ومدارس کے تعاون کے لئے سفراء اہل حدیث منزل مالیگاؤں پہونچتے ہیں۔ان کے قیام وطعام کا نظم نیز تصدیق نامہ بھی جاری کیا جاتا ہے۔صوبے کی مساجد ومدارس کے قیام اور مکاتب کے نصاب ونظام میں صوبائی جمعیت اپنی بساط بھر کوشش کرتی ہے۔صوبائی جمعیت کے امیروناظم کے علاوہ نائب امیر مولانا شکیل احمد فیضی مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں حسب ضرورت مختلف علماء ودعاۃ کے ساتھ دعوتی وتنظیمی دورہ کرتے ہیں۔صوبائی جمعیت کی ساری کارکردگی میں ذمے داران اور اراکین مجلس عاملہ کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ ملک میں مختلف حوادث اور ناگہانی صورت حال میں متاثرین کو فوری امداد کےلیے صوبائی جمعیت کا اپنا ریلیف فنڈ قائم ہے ۔حال ہی میں کوکن سیلاب متاثرین کیلئے صوبائی جمعیت نے اپنی ذیلی اکائیوں کے تعاون سےتقریبا بارہ لاکھ روپے نقد اور 500 راشن کٹ کی امداد پہونچائی گئی۔ قوم وملت کے حقوق کی بازیابی کے لیے مختلف مسالک کی ملی تنظیموں کے ساتھ ہمہ وقت ساتھ رہتی ہے۔یوں تو صوبائی جمعیت کے اہداف ومقاصد میں ملک و ملت اور جماعت کے تئیں مختلف مثبت ومنفرد اہداف ومقاصد ہیں جو صوبے کی ذیلی اکائیوں کے تعاون سے ہی ممکن ہوسکتی ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی جمعیت کے امیر وناظم نے اپیل کی کہ مہاراشٹر کے ضلعی وذیلی اکائیاں اسی طرح صوبائی جمعیت کے ساتھ رہ کر اس کے اہداف ومقاصد میں اپنا تعاون برقرار رکھے۔اسطرح کی پریس ریلیز شعبہ نشرواشاعت صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر نے جاری کی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com