لگے رہو آصف بھائی، ہم تمھارے ساتھ ہیں، مالیگاؤں کی فلاح وبہبود اور تعمیر و ترقی کیلئے سرکار ہر ممکن فنڈ ریلیز کرے گی :کابینی وزیر چھگن بھجبل
آئندہ میئر این سی پی کا ہوگا،راشٹروادی کی طاقت سے اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار، ممبر آف پارلیمنٹ بغیر این سی سپورٹ کے نہیں بن سکتا :شیخ آصف
راشٹروادی کانگریس پارٹی کے جائزہ اجلاس میں وزیر رسد و خوراک چھگن بھجبل کا شایان شان استقبال
مالیگاؤں: 26 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) کرونا وباء کے دوران مالیگاؤں کے سماجی کارکنان اور عوام کے ذریعے کئے گئے کاموں اور منصورہ کے کاڑھا کی خدمات قابل اعتراف ہیں اس پر میں شہر کی عوام کا شکری ادا کرتا ہوں ۔شہر کی ترقی کیلئے خصوصی فنڈ جاری کرنے کے شیخ آصف کے مطالبہ پر چھگن بھجبل نے کہا کہ کرونا کے سبب ایک آدمی سے لے کر حکومتیں تک معاشی تنگی کا شکار ہیں لیکن اگر اس شہر کی ترقی کیلئے خصوصی فنڈ کی ضرورت ہے تو حکومت ضرور فنڈ دے گی۔آصف شیخ کی ہمت اور کاموں کو دیکھ کر مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس پارٹی نے مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کی صدارت دی ہے۔آصف شیخ غریبوں کے لیڈر ہیں اور کام کرنے والوں کو عزت ملتی ہیں لیکن انہیں صبر سے کام لینا ہے ۔انہیں ڈرنا نہیں چاہیے ۔مزید ہمت و حوصلہ رکھیں اور عوام کے سکھ دکھ میں برابر کے شریک رہیں ۔لوگوں کے درد کو بانٹنے والے ہمیش دلوں میں رہتے ہیں ۔غریبوں کے کام کریں، غریب ہمیشہ احسان مند رہتے ہیں اور یہی سب کام شیخ کام شیخ آصف کی مقبولیت میں اضافہ کررہے ہیں ۔اسطرح کے تفصیلی جملوں کا اظہار آج ریاست مہاراشٹر کے وزیر خوراک و ناسک ضلع رابطہ وزیر چھگن بھجبل نے این سی پی کے جائزہ اجلاس سے کیا ۔موصوف نے اے ٹی ٹی ہائی ہائی اسکول کیمپس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مالیگاؤں شہر کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے پوری دنیا متاثر ہوئی، عوام کے جیب خالی ہوگئے، کاروبار متاثر ہوئے اور سرکاروں کے بجٹ پر بھی اثر ہوا لیکن سرکار نے عوام کی زندگی کو بچانے اولیت دی ۔انہوں نے مالیگاؤں کارپوریشن کے کورونا ایام میں کئے گئے کاموں کی بھی ستائش کی ۔چھگن بھجبل نے کہا کہ انسانیت پی سب سے بڑا فریضہ ہے ۔انہوں نے قومی دولت پر عوام کا بھی حق ہے اور ہم عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے ۔انہوں نے مودی سرکار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ڈیوائد اینڈ رول کیا جارہا ہے لیکن انسانیت اسے برداشت نہیں کریگی ۔انہوں نے ہندو مسلم اتحاد پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جب مالیگاؤں شہر کورونا کا ہاٹ اسپاٹ بنا تو ہم سب فکر مند ہوگئے اور ہم سب نے مل کر مالیگاؤں کو کورونا سے پاک کیا ۔مالیگاؤں نے بڑھ چڑھ کر پورے ملک کی خدمت کی اور کورونا کاڑھا سے لوگوں کو فائدہ پہنچایا ۔بھجبل نے کہا کہ میں مہاتما پھلے، امبیڈکر اور شاہو مہاراج کا فالوور ہوں ۔یہی انسانیت کا درس دیتے ہیں ۔شرد پوار بھی اسی خیالات کے ماننے والے ہیں ۔بجھبل نے خواتین کی تعلیم پر زور دیا اور کہا کہ ساوتری بائی اور فاطمہ شیخ نے لوگوں کو تعلیم سے آراستہ کیا ۔اب ہمیں اپنی خواتین کو تعلیم کے میدان میں آگے لانا ہے ۔شرد پوار نے خواتین کو آگے لایا ۔50 فیصد خواتیں کا ریزرویشن کروایا ۔انہوں نے موجودہ حالات پر کہا کہ انصاف کی چکی آہستہ چلتی ہیں لیکن آٹا باریک پستی ہیں ۔ہمیں ہر حالات میں صبر رکھنا ہے ۔موصوف نے انسانیت کے حوالے سے کہا کہ ناندگاؤں میں سیلاب آیا تو مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر اور میئر نے اپنا فریضہ بحسن و خوبیوں انجام دیا میں انکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔موصوف نے کہا کہ شیخ آصف کو ابھی بہت کام کرنا ہے ہم انہیں کہتے ہیں کہ لگے رہو آصف بھائی، ہمیں تمھارے ساتھ ہیں ۔چھگن بھجل نے پارٹی کارکنان سے خطاب کے دوران کہا کہ شیخ آصف نے اعلی لیڈر شپ کی رہنمائی میں کافی حوصلہ بخش کام کیا ہے۔کانگریس پارٹی چھوڑنے کے بعد شیخ آصف سے متعلق خبروں کے ذریعے علم ہوا کہ مخلتف قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے۔ شیخ آصف کے ملاقات کے دوران ہم نے انہیں پارٹی کی پالیسی اور نظریات بتائے، شیخ آصف نے تمام شرائط کو قبول کیا اور پارٹی نے ان کی ہمت اور حوصلے کو دیکھتے ہوئے انہیں ضلعی صدر کا عہدہ تفویض کیا۔چھگن بھجبل نے کہاکہ شیخ آصف عوام کی خدمت کرنے والا لیڈر ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمیں یقین تھا کہ وہ کانگریس سے استعفی دینے کے بعد گھر نہیں بیٹھے گا بلکہ عوام کی خدمت کرنے والی پارٹی میں شامل ہوگا اور آج شیخ آصف راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر بن گئے ہیں ۔ موصوف نے اردو میڈیا سینٹر میں حاضری لگائی جہاں صحافیوں نے ریاستی وزیر چھگن بھجبل کا استقبال کیا اور کہا کہ میڈیا سینٹر کی تعمیر میں شیخ آصف کی حکمت عملی اور خصوصی تعاون شامل رہا ہے ۔اس موقع پر شہر راشٹروادی کانگریس کی جانب سے آج 26 ستمبر بروز اتوار کو اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں پارٹی کے مختلف سیل اور ونگ کے عہدیداران، کارکنان اور ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ریاستی وزیر برائے خوراک چھگن بھجبل نے شرکت کی۔اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر شیخ آصف نے پارٹی کی اب تک کی کارکردگی اور مخلتف کمیٹیوں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی صدارت ملنے کے بعد سے انہوں نے شہر میں پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے سخت محنت کی ہے۔ پارٹی کے سربراہ شرد پوار اور دیگر لیڈران کی رہنمائی میں انہوں نے مختلف ونگ تشکیل دیئے اور عملی سیاست کے نظریہ کی عوام کے سامنے پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ میں شہر کی عوام اور خاص طور پر نوجوانوں نے جس طرح راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کی پذیرائی کی ہے اس سے اندازہ ہوتا آج شہر میں پارٹی کس قدر مضبوط ہوئی ہے۔مد مقابل سیاسی جماعتیں راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کی اس مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، ایک مہاگٹھ بندھن بنانے کی تیاری کی جارہی ہے، یہ این سی پی کی طاقت کا ثبوت ہے۔موصوف نے کہا کہ مالیگاؤں کارپوریشن میں این سی پی کا میئر ہر حال میں بنے گا اور پارلیمانی الیکشن و اسمبلی الیکشن میں این سی پی کے بغیر ایم ایل اے و ایم پی منتخب نہیں ہونگے ۔شیخ آصف نے شہر کے خستہ حال راستوں کا ذکر کرتے ہوئے، شہر کی فلاح وبہبود اور ترقی کیلئے چھگن بھجل سے خصوصی فنڈ جاری کرنے کی درخواست کی۔جسے بھجبل نے قبول کر مثبت تیقن دیا ۔اس پروگرام میں اعجاز عمر، یوسف سیٹھ نیشنل ،سلیم رضوی، شفیق رانا، صوفی انیس، الطاف کرانہ والا وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہا گٹھ بندھن ایک گھٹیا گٹھ بندھن ہے ۔مفتی اسماعیل نے شہر کو برباد کردیا ہے انہوں نے اس سے پہلے بھی کوئی کام نہیں کیا اور اب بھی ناکام ہورہے ہیں ۔اس پروگرام میں جابر شاہ اور شکیل جانی بیگ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔پروگرام میں آصف شیخ کے ہاتھوں چھگن بھجبل کا استقبال کیا گیا اور انہیں ٹوپی پہنائی گئی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com