موسم ندی پر واقع منی ڈیم سے لوہے کی پیلٹیں چوری، تین افراد پر مقدمہ درج ‏


موسم ندی پر واقع منی ڈیم سے لوہے کی پیلٹیں چوری، تین افراد پر مقدمہ درج 



مالیگاؤں: 17 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) وڈنر کھاکرڈی پولیس نے تین افراد کے خلاف موسم ندی پر کولہاپور ٹائپ ڈیم کے پانی کے ذخیرہ کرنے والی لوہے کی پلیٹیں چوری کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ واقعہ چودہ اگست کی آدھی رات کو پیش آیا ۔  پولیس نے اس سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے لیکن اس کے دو ساتھی مفرور ہیں۔اطلاع کے مطابق محکمہ آبپاشی کی جانب سے کیٹی ویئر ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کے لیے لوہے کی پلیٹیں نصب کی گئی ہیں جو کہ گزشتہ سال وڈگاؤں شیوار میں موسم ندی کے اندرونی حصہ میں تعمیر کیا گیا تھا۔اس سال بارش کم ہونے سے ڈیم میں پانی بھی بہت کم ہیں ۔جس سے لوہے کیا پلیٹیں واضح طور پر پر اوپر پیش نظر آتی ہیں اور اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کشور شالگرام پوار (23) ، موہن کالو پوار ، سنجے راما پوار ساکن نیلگوان نے چوری سے لوہے کی ایک بھاری پلیٹ اٹھائی اور اسے موٹر سائیکل کے ذریعے  چوری کرنے کی کوشش کی۔ اس منظر کو قریبی کالونی میں رہنے والے کسان تارا چند کھیرنار نے دیکھی جس نے اپنے کسان ساتھیوں کی مدد سے اس کا پیچھا کیا۔  ان میں سے ایک کھیرنار کے ہاتھ لگ گیا۔  اسے گرفتار کر کے پولس کے حوالے کر دیا گیا۔  تاہم دونوں چور راہ فرار اختیار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔  وڈنر کھاکرڈی پولیس نے مالیگاؤں کے سابق کارپوریٹر تناجی دیشمکھ کی شکایت کے بعد تینوں چوروں کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کیا ہے۔  کشور پوار کو عدالت میں پیش کیا گیا اور دو دن کے لیے پولیس کی تحویل میں دیا گیا۔  پولس انچارج رامیشور موٹالے کی رہنمائی میں پولس انسپکٹر شیرساٹھ تحقیقات کر رہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے