شاہی مسجد تبلیغی جماعت کا قافلہ حادثہ کا شکار ، حافظ مغیث الرحمن اور عبدالباسط جاں بحق ، چار افراد زخمی، مالیگاؤں میں غم و اندوہ کا ماحول
مالیگاؤں : 17 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) آج دوپہر میں مالیگاؤں سے پنجاب کے لئے نکلا تبلیغی جماعت کے ساتھیوں کا قافلہ منماڑ سے قبل وارانہ نامی دیہات کے پاس واقع گرو کرپا ہوٹل کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا ۔ اس دلخراش حادثے کی خبر شہر پہونچتے ہی ، شہر بھر میں ماتمی لہر دوڑ گئی ، ملی تفصیلات کے مطابق آج 17 اگست 2021 بروز منگل کی صبح 7 بجے کے درمیان شاہی مسجد مالیگاؤں سے پنجاب کے لئے کچھ ساتھیوں کا قافلہ روانہ ہوا تھا جس میں مستورات کی جماعت بھی شامل تھی ، یہ قافلہ دوپہر ڈیڑھ سے دو بجے درمیان منماڑ سے قبل خطرناک حادثے کا شکار ہوگیا ۔ اس دلخراش حادثے میں 2 افراد کی موت واقع ہوئی ہے جس میں حافظ مغیث الرحمٰن سراج احمد ساکن گھر نمبر 412 بدرکاباڑہ مالیگاؤں اور عبدالباسط عبدالرشید شاہ فقیر ساکن گھر نمبر 14/1 منگلوار وارڈ یاسین میاں کا تکیہ مالیگاؤں شامل ہیں ۔ وہیں اس حادثے میں دیگر چار افراد زخمی ہوئے ہیں اسکے علاوہ حافظ مغیث کے بیٹے کو شدید چوٹ لگی ہیں اسے پریاس ہاسپٹل میں علاج کیلئے داخل کروایا گیا ہے اسکی حالت خطرہ کے باہر بتائی جاتی ہیں ۔بتایا گیا کہ حافظ مغیث جماعت کے ساتھیوں کو منماڑ روانہ کرنے کیلئے ساتھ میں جارہے تھے اور یہ حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثے میں زخمی ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں انہیں دھولیہ بغرض علاج روانہ کیا گیا ہے ۔ حادثے کی خبر ملتے ہی شفیق اینٹی کرپشن ، خالد سکندر ، لڈو بلڈر ، ضیاء مسکان سمیت دیگر سرکردہ افراد نے موقع پر پہونچ کر زخمیوں کی معاونت کرتے ہوئے انھیں بغرض علاج سول اسپتال روانہ کیا ، سول اسپتال میں داخل ایک زخمی نے بتایا کے ہم سوئفٹ کار کے ذریئے مالیگاؤں سے منماڑ کی سمت جارہے تھے کے اسی دوران مخالف سمت سے تیز رفتاری سے آرہی مال ٹرک GJ 04 AW 2650 نے پہلے سوئفٹ کار کو زور دار ٹکّر ماری اسکے بعد اس ٹرک نے ائرٹیکا کار کو ٹکّر ماری تھی ۔ یہ ٹکّر اتنی شدید تھی کے ہماری کاری کے ڈرائیور حافظ مغیث اور پیچھے بیٹھے عبدالباسط کی جگہ پر ہی موت واقع ہوگئی ۔دونوں مرحومین کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہاسپٹل لایا گیا ۔حادثہ میں جاں بحق ہوئے افراد کے اہل خانہ نے آصف شیخ رشید سے رابطہ کیا اور سول اسپتال میں پنچامہ و قانونی کارروائی میں شیخ آصف نے اجو لہسن والا ، ندیم پهنی والا عبدالستار شاہ کو فوری طور پر روانہ کیا ۔اس موقع پر شفیق اینٹی کرپشن ، خالد سکندر ، لڈو بلڈر ، ضیاء مسکان وغیرہ نے بھی معاونت کی ۔عصر بعد میت کو اہل خانہ کے سپرد کیا گیا ۔حافظ مغیث الرحمن اور عبدالباسط کی تدفین رات گیارہ بجے شہر کے بڑا قبرستان میں عمل میں لائی جائے گی ۔اس حادثے سے پورے شہر میں غم و اندوہ کا ماحول پیدا ہو گیا ہے ۔ہم اللہ رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، حادثہ میں زخمی افراد کو شفاء کاملہ عاجلہ عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com