خاتون تلاٹھی آفیسر کو جنسی طور پر حراساں کرنے کے الزام میں پرانت آفیسر کاسار کیخلاف مقدمہ درج
ناسک : 17 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) ایولہ کے پرانت آفیسر سوپن کاسار کے خلاف ایولہ پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق خاتون تلاٹھی آفیسر کو گھر بلا کر بہکانے کی کوشش کی گئی۔ پرانت افسر کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی ہے۔
ایک مشتبہ پرانت افسر کاسار کو مبینہ طور پر ایولہ تعلقہ کی ایک خاتون افسر سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں خاتون کی شکایت پر ایولہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ خاتون کی جانب سے دائر کی گئی شکایت کے مطابق 3 اگست کو پرانت آفیسر نے خاتون تلاٹھی افسر کو گھر بلایا۔ اس بار اس نے زبردستی عورت کے قریب جانے کی کوشش کی۔ متاثرہ نے الزام لگایا کہ کاسار نے جان بوجھ کر کیس کو ناراضگی سے باہر منتقل کیا ہے۔ شکایت کے مطابق پرانت آفیسر کاسار نے متاثرہ کو دھمکی دی تھی کہ وہ میٹ عدالت کا فیصلہ آجانے دو پھر تمھیں معطل کرونگا وغیرہ وغیرہ دھمکی بھی دی دی ۔خاتون پولس آفیسر نے 14 اگست کو کورونا جائزہ میٹنگ میں ضلع کل کلکٹر سورج مانڈھرے سے انصاف کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com