سوئپر کالونی اگر کمزور ہیں تو اسے توڑ دیا جائے ہمارا کوئی اعتراض نہیں لیکن ساکنان کے ساتھ دھوکہ بازی اور بی او ٹی کاملپلیکس نہیں چلے گا
موجودہ ایم ایل اے مفتی اسماعیل قاسمی کو اپنے آس پاس اچھے لوگوں کو رکھنا چاہیئے
مالیگاؤں : 19 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) سوئپر کالونی اگر کمزور ہیں تو اسے توڑ دیا جائے ہمارا کوئی اعتراض نہیں لیکن اس کالونی کو بی او ٹی پر بنا کر دینے پر ہمارا اعتراض ہے ۔اسطرح کا اظہار آج جنتا دل سیکولر کے سیکرٹری مستقیم ڈگنیٹی نے کیا ۔موصوف نے سوئپر کالونی عائشہ نگر کے ساکنان کے ساتھ اردو میڈیا سینٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شان ہند کی عرضداشت پر ہم نے بی او ٹی شاپنگ کمپلیکس بنانے کی تجویز کو رد کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور سے موجودہ کمشنر نے سرکار کو روانہ بھی کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے خود اسٹرکچرل آڈیٹ کیا ہے۔کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق بلڈنگ کو منہدم کرنے کی اسٹرکچرل آڈیٹ رپورٹ 4 جون کو دی گئی جو کہ جعلی ہے اس طرح کا خلاصہ بھی پانچ اگست کو لوٹس کنسلٹنسی نے کیا ہے ۔کنسلٹنسی نے کہا کہ جو رپورٹ کارپوریشن میں ہمارے نام سے دی گئی ہے وہ ہماری نہیں ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ زمین مافیا سوئپر کالونی کی دیڑھ ایکر زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ہم بھی نہیں چاہتے کہ کسی کی جان خطرے میں رہ اس لئے ہم نے خود کارپوریشن میں کمشنر سے وارڈ کے ساکنان کے ساتھ ملاقات کی اور شفٹ کرنے کی کارروائی ترتیب وار کرنے کا مطالبہ کیا ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ فلور وائز عمارت کو خالی کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ 132 خاندانوں کے ساتھ دھوکہ نہیں ہونا چاہئے ورنہ جنتا دل سیکولر ہر ظلم و زیادتی کیلئے کھڑی رہے گی ۔اس پریس کانفرنس میں سابق کارپوریٹر شیخ جاوید انیس نے کہا کہ ہمارا قبضہ برقرار رہیگا کیونکہ ہمارا زمین کے سات بارہ اتارے پر نام ہے ۔کالونی میں ایک ایک شخص کے ہندہ بیس کمرے ہونے کے سوال پر جاوید انیس نے کہا کہ سابق کارپوریٹر میں ہی ہوں اور میرا ایک بھی کمرہ نہیں ہے بلکہ آج وارڈ کے موجودہ کارپوریٹر میں نذیر پھلی والے کے لڑکے کے نام سے کمرہ ہے ، صغیر ٹریکٹر والے ، رضوان ممبر، فقیر محمد کے نام سے کمرے ہیں ۔اس پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ آج مفتی صاحب کو چاہیئے کہ وہ اپنے آس پاس اچھے لوگ رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ مفتی صاحب کو اپنے ساتھ تجربہ کار لوگوں کو رکھنا ہے ۔تب شہر میں کام کاج ہوگا ۔ مہا گٹھ بندھن کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ ایک مضبوط گٹھ بندھن بنایا جائے گا ۔اس پریس کانفرنس میں جنتا دل سیکولر کے سیکرٹری مستقیم ڈگنیٹی سابق کارپوریٹر جاوید انیس شیخ، ناصر کرانہ والے، سید لعل، ہارون بیگ، شیخ صغیر، شیخ علاؤالدین سمیت درجنوں افراد شریک تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com