بجلی بلوں کی وصولی میں اضافہ پھر بھی لوڈ شیڈنگ جاری، میٹر تیز گھومنے سے ایوریج بلوں کی شکایات عام، پرائیویٹ بجلی کمپنی کی من مانی کارروائی سے عوام پریشان، لیڈران خاموش

بجلی بلوں کی وصولی میں اضافہ پھر بھی لوڈ شیڈنگ جاری، میٹر تیز گھومنے سے ایوریج بلوں کی شکایات عام، 


پرائیویٹ بجلی کمپنی کی من مانی کارروائی سے عوام پریشان، لیڈران خاموش


مالیگاؤں : 19 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) کلکتہ پاور سپلائی لمیٹڈ نے مالیگاؤں کارپوریشن حدود میں بجلی فراہمی کا ٹھیکہ جب سے لیا ہے تب سے شہر بھر میں بجلی صارفین کے سر درد میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ایک طرف کمپنی بجلی بلوں کی ادائیگی کیلئے صارفین پر دباؤ بنا رہی ہیں تو دوسری طرف نئے میٹر لگوانے کی زبردستی بھی کررہی ہیں ۔بجلی بلوں کی  ادائیگی شہریان کی جانب سے بروقت کی جاری ہیں پھر بھی بجلی کمپنی صارفین کو بروقت پاور سپلائی کرنے میں سست روی کا مظاہرہ کررہی ہیں ۔دن اور رات کے اوقات میں گھنٹوں بجلی سپلائی مسدود رکھی جارہی ہیں ۔سماجی اور سیاسی شخصیات، ورکروں کی جانب سے کمپنی کو بجلی گل ہونے کی اطلاع دینے پر کمپنی خاطر خواہ جواب نہیں دیتی اور پاور سپلائی بحال نہیں کیا جاتا ۔کمپنی کی اس من مانی کارروائی کیخلاف عوام میں زبردست ناراضگی کا ماحول ہے ۔میٹر تیز گھومنے سے ایوریج بلوں میں اضافہ ہورہا ہے اور اندھا دھند ریڈنگ لگا کر اچھی خاصی بل صارفین کو دی جارہی ہیں جس سے عام شہریان اور بنکروں کی جیب پر بوجھ بڑھ رہا ہے ۔صارفین تک پاور بل نہ ملنے کی  شکایت عام ہوگئی ہیں ۔ ان سب مسائل سے کمپنی کے کاروبار پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے دوسری طرف عوامی نمائندوں کی خاموشی معنی خیز ہے ۔بجلی کمپنی کو اپنی خدمات درست کرنا ضروری ہے ورنہ عوام کو احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑے گا ۔اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے