اسٹیٹ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل سکریٹری ایس ڈی مانے کا کمشنر آف ایجوکیشن کو مکتوب
ناسک ضلع سیکنڈری ایجوکیشن آفیسر ویشالی ویر جھنکر کیخلاف تادیبی کارروائی اور معطلی کی تجویز روانہ کی جائے
ایجوکیشن آفیسر ویشالی جھنکر کو ایک دن کی پولس کسٹڈی، ہرائمری ٹیچر اور سرکاری ڈرائیور کو عدالتی تحویل
ممبئی :13 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناسک ضلع ایجوکیشن آفیسر ویشالی جھنکر کو رشوت لینے کے الزام میں میں گرفتار کیا گیا ۔ خبر کے منظر عام پر آتے ہی پوری ریاست کے محکمہ تعلیمات میں ہلچل مچ گئی ۔ ناسک سے لیکر پونہ ممبئی تک ایک بار پھر ایجوکیشن فیلڈ میں گھپلہ بازی کا اندیشہ ظاہر ہونے لگا اور ریاست کی عوام بدعنوان آفیسران کی وجہ سےایجوکیشن محکمہ کو شک کی نظر سے دیکھ رہے ہیں ۔اسی ضمن میں اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ویشالی ویر جھنکر کے خلاف تادیبی اور معطلی کی تجویز درج کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل سکریٹری ایس ڈی مانے نے اس سلسلے میں کمشنر آف ایجوکیشن کو ایک مکتوب بھی دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ رشوت خوری معاملہ نے محکمہ تعلیم کا امیج خراب کیا ہے۔اس لئے ایجوکیشن کمشنر ویشالی ویر جھنکر اور دیگر کے خلاف کارروائی اور ان کی معطلی کے حوالے سے محکمہ تعلیم کو واضح تجویز پیش کرے۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس معاملہ سے محکمہ تعلیم بھی لرز اٹھا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ جھنکر کو ہر حال میں کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مختصر واقعہ.......
ضلع پریشد سیکنڈری ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر ویشالی جھنکر کے کہنے پر سرکاری ڈرائیور کو حال ہی میں ناسک میں رشوت ستانی (اینٹی کرپشن) محکمے نے 8 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔ تھانہ اے سی بی ٹیم نے ناسک ٹیم کی مدد سے یہ کارروائی کو انجام دیا ۔ جھنکر کے ساتھ ضلع پریشد کے محکمہ تعلیم کے دو دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔ پرائمری ٹیچر پنکج دشپوت اور ڈرائیور دنیشور ایولے کو ناسک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 13 اگست تک پولیس تحویل میں دیا تھا لیکن آج انہیں دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پرائمری ٹیچر دشپوتے اور سرکاری ڈرائیور ایولے دونوں ملزمین کو معزز جج نے عدالتی تحویل میں رکھے جانے کا حکم دیا وہیں آج گرفتار ہوئی ایجوکیشن آفیسر ویشالی جھنکر کو عدالت میں پیش کیا گیا انہیں ایک روز کی پولس تحویل دی گئی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com