بریکنگ نیوز : شہر کے نامور ڈاکٹرس سمیت گیارہ ملزمین کیخلاف سنگین مقدمہ درج، 9 گرفتار ،12 جون تک پولس تحویل نابالغ لڑکی سے جنسی تشدد، ڈلیوری اور نوزائیدہ بچی کو فروخت کرنے کا الزام، پولس تحقیقات جاری مالیگاؤں : 7 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کے ایک پرائیویٹ ہیرائی اسپتال میں ایک نابالغ لڑکی کا سیزرین سیکشن کا آپریشن کر کے ڈلیوری کر بچی کی پیدائش کی گئی اور اسے بیچنے کی نیت سے جنم لینے والی بچی کو اپنے پاس رکھنے کے معاملے میں چار ڈاکٹروں سمیت 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان ملزمان میں ایک ریٹائرڈ میڈیکل آفیسر بھی شامل ہے۔ اس معاملے میں یہاں کے جنرل اسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جتیندر راؤ صاحب ڈولارے نے کیمپ پولس اسٹیشن میں ایک نامعلوم شخص، سنجے بھاگوت گاولی، پروین دیشمکھ، ڈاکٹر کشور ڈانگے،ڈاکٹر کشوری ڈانگے، نوشین رفیق شیخ، محمد فہیم محمد شفیق، سارتھک پروین جگتاپ اور چار خواتین (تمام ڈاکٹروں سمیت تین خواتین) کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ مذکورہ واقعہ میں مذکورہ ملزمان نے شہر کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں ایک نابالغ لڑکی کا سیزیرین آپریشن کیا۔...
مالیگاؤں : جادو ٹونے کا پردہ فاش،فارم ہاؤس پر چھاپہ، 9 افراد گرفتار ، پولس کی بڑی کارروائی مالیگاؤں : 27 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں تعلقہ کے مونگسے (Mungse) گاؤں کی حدود میں واقع ایک فارم ہاؤس پر چلنے والے مبینہ جادو ٹونے اور اچھوتی رسومات کا مالیگاؤں تعلقہ پولس نے پردہ فاش کر دیا ہے۔ پولس نے اس کارروائی میں 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولس ذرائع کے مطابق، جمعرات 25 جون کی رات کو پولس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ مونگسے کے ’ایلا فارم‘ (Ela Farm) پر کچھ لوگ جمع ہو کر غیر قانونی طور پر جادو ٹونے اور اچھوتی رسومات انجام دے رہے ہیں۔ اس اطلاع پر سینیئر پولس افسران کی ہدایت پر پولس ٹیم نے فوری طور پر فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا۔چھاپے کے دوران پولس نے موقع واردات سے جادو ٹونے میں استعمال ہونے والا مشتبہ سامان ضبط کیا، جس میں لیموں، ہری چھڑی، ہلدی، کُم کُم، سرخ اور کالے دھاگے میں پروئے ہوئے لیموں، کالی اڑد (مونگ)، اگربتی اور رائی جیسی اشیاء شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تانبے کے برتن اور مختلف رنگوں کے کپڑے بھی برآم...
چاندوڑ گھاٹ میں دلخراش سڑک حادثہ، عبد القیوم اور ائیل عبد الرحمن جاں بحق، دو افراد شدید زخمی شب ایک بجے دادا اور پوتے کی تدفین بڑا قبرستان میں عمل میں آئی مالیگاؤں : 2 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر سے قریب 35 کلو میٹر دوری پر واقع چاندوڑ گھاٹ میں پیش آئے ایک دلخراش سڑک حادثے میں مالیگاؤں کے دو افراد جاں بحق جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی اور مقامی افراد بڑی تعداد میں فوری طبی امداد کیلئے موقع پر جمع ہوگئے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک تیز رفتار کرین نے اسپیڈ بریکر کے قریب پیچھے سے دو گاڑیوں کو زور دار ٹکر مار دی۔ اس حادثے کی زد میں آکر مالیگاؤں کے بجرنگ واڑی علاقے کے ساکن عبدالقیوم عبدالرزاق،عرف قیوم بھیا (سانپ پکڑنے والے) (62 سال) کی موٹر سائیکل بھی آگئی، جس کے نتیجے میں وہ اور ان کے پوتے ائیل عبدالرحمن شدید زخمی ہوگئے اور دونوں کی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہوگئی۔ حادثے میں دو دیگر افراد بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔ موصول اطلاع کے مطابق حادثے کے بعد کرین ڈرائیور اتل سنجے (22 سال)، ساکن ضلع اترپ...
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com