جمہور ہائی اسکول سے آگے مالدہ شیوار میں ساڑھے 8 ایکر قطعہ اراضی کو قبرستان کیلئے ریزرو کیا جائے ، تکنیکی و قانونی نقاط پر شیخ آصف کی عوامی پریس ‏

جمہور ہائی اسکول سے آگے مالدہ شیوار میں ساڑھے 8 ایکر قطعہ اراضی کو قبرستان کیلئے ریزرو کیا جائے 


 عاشورہ کے موقع پر تکنیکی و قانونی نقاط پر  آصف شیخ کی عوامی پریس ، "گرووار وارڈ مالدہ قبرستان سنگھرش سمیتی" کا قیام 


اللہ پاک ہم سے کام لے رہا ہے اور ہم کام کررہے ہیں لیکن جن لوگوں نے مذہب کا سہارا لیکر اقتدار حاصل کیا آج وہ نمائندگی کرنے میں ناکام ہوگئے 



مالیگاؤں : 20 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے چار وارڈ پر مشتمل گرو وار وارڈ اور اطراف کے علاقوں کی آبادی تقریبا ڈھائی لاکھ سے زائد ہے ۔اس علاقے میں کارپوریشن کے 16 کارپوریٹرس منتخب ہوتے ہیں اور وارڈ نمبر 16، 18 ،20اور وارڈ نمبر 21 میں تقریبا ایک لاکھ 13 ہزار ووٹرس اپنا حق رائے دہی ادا کرتے ہیں ۔ان علاقوں میں تقریبا 99.95 فیصد مسلمان آباد ہیں ۔آج اس علاقے میں قبرستان کی اشد ضرورت ہے ۔مالدہ ہائے وے کے اس پار بھی عوام بڑی تعداد میں رہتے ہیں ۔اس علاقے میں تمام مکاتب فکر کی تقریبا سو سے زائد مساجد، مدارس اور خانقاہیں دین کی خدمات انجام دے رہی ہیں ۔اس پورے علاقے کا معائنہ کیا گیا تو ہمیں پتہ چلا کہ اس علاقے میں قبرستان کی تعمیر سخت ضرورت ہے ۔بارش کے ایام میں اتنے دور دراز علاقوں سے میت کو شہر کے بڑا قبرستان میں لانے کیلئے بیحد تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اور آئندہ دنوں میں میونسپل کارپوریشن، کارپوریشن میں شامل ہوئے نئے علاقوں کا ڈیولپمینٹ پلان تیار کررہی ہیں اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ مالدہ کا ڈیولپمینٹ بناتے وقت میونسپل کارپوریشن اس علاقے میں ایک زمین قبرستان کیلئے ریزرو رکھے ۔اسطرح کا اظہار سابق ایم ایل اے آصف شیخ نے کیا ۔موصوف نے علاقے کی عوام کے ساتھ شبیر نگر سیلانی چوک میں یوم عاشورہ کے موقع پر منعقدہ پُرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس علاقے میں ہمیں قبرستان کیلئے کوئی سرکاری جگہ نظر نہیں آتی کہ یہاں یہاں قبرستان کیلئے مناسب جگہ ہوگی ۔اس لیے ہم نے سروے کیا اور معلومات حاصل کی تو ہمیں پتہ چلا کہ جمہور ہائی اسکول کے آگے مالدہ شیوار گٹ نمبر 44 میں ساڑھے آٹھ ایکر زمین کی پرائیویٹ مالک کی ہے ۔اور یہ زمین ابھی تک کسی استعمال میں نہیں ہے ۔ہمیں یہ بھی معلوم ہوا کہ اس زمین پر آپسی تنازعہ چل رہا ہے پھر بھی ہم اس زمین پر قبرستان بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں اور اسکے لئے گرو وار وارڈ مالدہ قبرستان سنگھرش سمیتی کا قیام عمل میں لانے کا اعلان بھی شیخ آصف نے کیا ۔شیخ آصف نے کہا کہ اگر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن اور اس وارڈ کے کارپوریٹرس نے توجہ دی تو ہمارے لئے ایک قبرستان کی زمین ریزرو کرسکتے ہیں۔شیخ آصف نے کہا کہ یہ خالص قبرستان تعمیر کرو کے نام سے چلائی جانے والی تحریکِ ہے ۔اس میں کسی قسم کا بھی سیاسی داؤ پیچ نہیں کیا ۔شیخ آصف نے تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں ہر ماہ سو دو سو خاندان بیرونی شہر سے مالیگاؤں میں پناہ لےرہے ہیں ۔اور گوٹھان مالیگاؤں میں گھروں کی تنگی کے سبب عوام مضافات میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں جس سے شہر کی آبادی بڑھ رہی ہیں ۔اس لیے قبرستان تعمیر کرنا ضروری ہوجاتا ہے۔شیخ آصف نے کہا کہ کارپوریشن اسکے لئے خصوصی مہا سبھا بلائے اور اس جگہ کو قبرستان کیلئے ریزرو کرے ۔اس پریس کانفرنس میں موصوف نے کہا کہ گرو وار وارڈ مالدہ قبرستان سنگھرش سمیتی کے بینر تلے ہم میونسپل میئر، کمشنر اور ضلع کلکٹر و رابطہ وزیر چھگن بھجبل سے بھی ملاقات کریں گے اورہر قسم کی رکاوٹ کو ختم کرتے ہوئے قبرستان کی تعمیر کا مطالبہ دہرایا جائے گا ۔شیخ آصف نے کہا کہ چاہے ہمیں عوامی تحریک کیوں نہ چلانی پڑے ہم تحریک چلائیں گے لیکن قبرستان کی جگہ ریزرو کرکے ہیں دم لینگے ۔شیخ آصف نے قانونی نقاط پیش کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریشن کمپلسری طور پر زمین کا ٹہراؤ کرے اور زمین مارکیٹ ریٹ سے خریدے اگر زمین مالک نے قبرستان کیلئے زمین دینے سے انکار کردیا تو کارپوریشن ایم آئی ٹی پی ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کرسکتی ہے اور زمین کو اکوائر کرسکتی ہیں اور اسکی جو قیمت ہوگی اسے زمین مالک کے اکاؤنٹ میں جمع کرواسکتی ہیں ۔شیخ آصف نے کہا کہ اگر کارپوریشن نے توجہ نہیں دی تو ہمیں گرو وار وارڈ مالدہ قبرستان سنگھرش سمیتی کے بینر تلے عوامی تحریک چلائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیوں کے لیڈران، ورکر، عوام ، تمام مسالک، مساجد کے ائمہ کرام علماء کرام کو ساتھ آنا ہوگا اور قبرستان کیلئے اپنی حمایت دینا ہوگی کیونکر یہ غیر سیاسی تحریک ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ ہم اس پور علاقے میں گھر گھر جاکر دستخطی مہم شروع کریں گے تاکہ کارپوریشن کو پتہ چلے کہ اس علاقے میں عوام کو واقعی قبرستان کی ضرورت ہے ۔کیا کارپوریشن چناؤ کے پیش نظر اسے سیاسی ہتھکنڈہ نہیں کہا جائے گا؟ جیسا کہ آپ نے 2014 کے وقت قبرستان اور عید گاہوں کے وال کمپاؤنڈ کی تعمیر کی تھی؟اس سوال کے جواب میں شیخ آصف نے کہا کہ یہ غیر سیاسی ہے اور کارپوریشن چناؤ کو ابھی دس مہینے باقی ہیں اور ہماری نیت صاف ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ مذہب کے نام پر شہر بھر میں سیاست کرتے ہیں وہ تو کچھ کرنہیں پاتے لیکن شہر میں ہر اچھے کاموں کی انجام دہی بھی اللہ پاک ہم سے کروا رہا ہے اس لئے ہم کام کررہے ہیں ۔انہوں نے کارپوریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قبرستان کی جگہ ریزرو کریں اور قبرستان میں درکار ضروری سہولیات کا نظم کرے جن میں جنازہ ہال، روڈ ،لائٹ ،پول درخت اور دیگر سہولیات کا ذکر ہے اسے بھیج پورا کرے ۔اس پریس کانفرنس میں شیخ آصف کے ساتھ گرو وار وارڈ کے سیاسی سماجی و مذہبی افراد ،نوجوان اور بزرگ افراد موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے