ٹھاکرے حکومت کا بڑا فیصلہ! مہاراشٹر میں 17 اگست سے اسکول شروع نہیں ہوں گے، مہاراشٹر میں ڈیلٹا پلس کے 20 نئے مریضوں کا اضافہ ،تعداد 65 تک پہنچی ‏

ٹھاکرے حکومت کا بڑا فیصلہ! مہاراشٹر میں 17 اگست سے اسکول شروع نہیں ہوں گے


 مہاراشٹر میں ڈیلٹا پلس کے 20 نئے مریضوں کا اضافہ ،تعداد 65 تک پہنچی 


 ممبئی : 12 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر اسکول دوبارہ کھولنے کیلئے دو روز قبل اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 17 اگست سے دیہی علاقوں میں 5 ویں سے 7ویں اور شہری علاقوں میں آٹھویں سے بارہویں کلاسیں شروع کرنے کا فیصلہ ریاستی حکومت کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لیا۔  اسکول شروع کرنے کا فیصلہ حکومت نے اس وقت لیا جب کچھ وزراء نے بدھ کو ٹاسک فورس کے ساتھ کابینہ کے اجلاس میں اس فیصلے پر نظر ثانی کی ضرورت کا اظہار کیا۔

 اسکول شروع کرنے کا فیصلہ ریاستی حکومت نے اس لئے لیا کیونکہ ریاست میں کورونا کی صورتحال قابو میں آرہی تھی۔  ممبئی ، ممبئی مضافات ، تھانے میونسپل کمشنر کو یہ اختیار دیا گیا تھا کہ وہ شہر کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکول شروع کرنے کا فیصلہ کریں۔  اس کے علاوہ کولہاپور ، سنگلی ، ستارا ، شولاپور ، احمد نگر ، بیڑ ، رتناگری ، سندھودورگ ، رائے گڑھ ، پالگھر اضلاع میں ضلع کلکٹر کو یہ اختیار دیا گیا تھا کہ وہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکول شروع کرنے کا فیصلہ کریں۔لیکن یہ سب رد کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے اسکول شروع کرنے کا فیصلہ ملتوی کر دیا ہے۔ دریں اثنا کورونا کا پھیلاؤ اب بھی زیادہ ہے اور کچھ وزراء میں یہ رجحان موجود ہے کہ کورونا کی ممکنہ تیسری لہر پر غور کرتے ہوئے اسکول فوری طور پر شروع نہ کیے جائیں۔  ٹاسک فورس کے اجلاس نے بھی اسکول شروع نہ کرنے پر رد عمل ظاہر کیا اور بعد میں اسکول شروع کرنے کا فیصلہ ملتوی کر دیا گیا۔خیال رہے کہ ریاست میں ڈیلٹا پلس کے 20 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا ہے ۔اور اب تک مریضوں کی تعداد 65 تک پہنچ گئی ہیں ۔  جلگاؤ‍ں میں 13، رتنا گیری میں 12، ممبئی میں 11 ،پونہ اور تھانہ میں 6-6 مریض پائے گئے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے