مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ میں عام آدمی پارٹی پوری طاقت سے حصہ لیگی : نفیس احمد مظفر ماسٹر آرگنائزد ‏نامزد ‏

مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ میں عام آدمی پارٹی پوری طاقت سے حصہ لیگی : نفیس احمد مظفر ماسٹر آرگنائزد نامزد


عام آدمی پارٹی کی ممبر سازی مہم کا آغاز، عوام سے جڑنے کی اپیل، اروند کیجری وال کے دہلی ماڈل پر مالیگاؤں کو پرکھنے کی کوشش


مالیگاؤں : یکم اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن الیکشن میں عام آدمی پارٹی ہورہا طاقت سے حصہ لیگی اسی کے پیش نظر مالیگاوں میں اروند کیجری وال کی عام آدمی پارٹی (عآپ) مالیگاؤں میں لانچ کرنے کی غرض سے اردو میڈیا سینٹر میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ڈاکٹر جیونت کمار مہالے کی نگرانی میں تقریباً 20,نفوس پر مشتمل عہدیداروں نے پارٹی کو مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے اپنی شناخت بنانے اور اروند کیجریوال کے دہلی ماڈل پر صاف صفائی کو اولیت دینے کا اعلان کیا۔ ان عہدیداروں میں نفیس احمد مظفر ماسٹر آرگنائزر، دیپک اشیرے، الطاف کرانہ والا، کو نائب آرگنائز بنایا گیا، عابد اختر کو منتظم (سنگٹھن منتری) سدھارتھ شیجوڑ اور سعودفیصل رفیق شاہ کو بالترتیب سکریٹری و جوائنٹ سکریٹری ہتیش گابا اور شکیل احمد کو خزانچی، بنایا گیا۔ مشتاق احمد کمال الدین کو میڈیا انچارج بنایا گیا ہے جبکہ افروز خان کو سوشل میڈیا کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے عام آدمی پارٹی کیلئے یوتھ ونگ کی تشکیل کرتے ہوئے محمد فرید کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس موقع پر ذمہ داران اور عہدیداران کے علاوہ چراغ کھاٹک، معین گلاب ذاکر، عبداللہ عرفات، عبدالعزیز رئیس احمد وغیرہ بھی شریک رہے۔ اس پریس کانفرنس سے ناسک شہر عام آدمی تشہیری کمیٹی کے صدر ڈاکٹر جیونت کمار مہالے مالیگاؤں کے نگراں (آبزرور) کے طور پر پریس کانفرنس سے مخاطب ہوئے جبکہ آرگنائز نفیس احمد اور مشتاق کمال الدین نے بھی اظہار خیال کیا۔ 
واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی شہر میں دوسری مرتبہ لانچ کی گئی ہے پہلی مرتبہ 2014ء کے پارلیمینٹ الیکشن کے وقت انصاری نہال احمد ہارون احمد انصاری (جے اے ٹی) کی امیدواری کیلئے بڑے زور وشور اور جوش و جذبہ کیساتھ لانچ کی گئی تھی لیکن الیکشن کے بعد اس پارٹی کا تین تیرہ نو اٹھارہ ہونے میں دیر نہیں لگی۔ اب ایک مرتبہ پھر میونسپل الیکشن کے پیش نظر میدان میں آئی ہے دیکھیں کیا نتیجہ برامد ہوتا ہے۔انہوں نے کہا عوام عام آدمی پارٹی سے جڑے اور پارٹی کو مضبوط بنائے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے