ہم بھارت کی ناری ہیں، پھول نہیں چنگاری ہیں، مودی سرکار ہائے ہائے ،بول رہے بہنا ہلہ بول نعروں کے ساتھ راشٹروادی مہیلا کانگریس کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی ‏مظاہرہ ‏

ہم بھارت کی ناری ہیں، پھول نہیں چنگاری ہیں،  مودی سرکار ہائے ہائے ،بول رہے بہنا ہلہ بول نعروں کے ساتھ راشٹروادی مہیلا کانگریس کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ



محبت بھائی چارے کے سہنانے دن ہی لوٹا دو، وہ سستی دال سبزی کے پرانے دن ہی لوٹا دو، یہ اچھے دن تو اڈانی امبانی کو مبارک ہو، ہمیں ایسا کرو صاحب پرانے دن ہی لوٹا دو


مالیگاؤں : 22 اگست (پریس ریلیز) ہم بھارت کی ناری ہیں، پھول نہیں چنگاری ہیں،اچھے دن کب آئیں گے مودی جی جب گھر جائیں گے، مودی سرکار ہائے ہائے ،بول رہے بہنا ہلہ بول، دیش کی جنتا کرے یہ پکار بند کرو یہ ہتیہ چار،مودی تیرے کتنے دن، جمعہ جمعہ آٹھ  دن، شرد پوار آگے بڑھو، سپریہ تائی آگے، روپالی تائی آگے بڑھو، شیخ آصف بڑھو ہم تمھارے ساتھ ہیں ۔ جیسے نعروں کے ساتھ مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے آصف شیخ کی سرپرستی میں راشٹروادی کانگریس پارٹی مہیلا سیل کی صدر یاسمین سید اور کارگزار صدر شاہینہ انصاری کی مشترکہ قیادت میں مودی سرکار کی عوام دشمن پالیسی اور مہنگائی کے خلاف شہر کی معروف شاہراہ آگرہ روڈ پر راستہ روکو اندولن کیا گیا ۔مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس پارٹی کی صدر روپالی تائی کے حکم پر پورے مہاراشٹر میں آج مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔اس موقع پر یاسمین سید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے اچھے دنوں کا نعرہ دیا لیکن ہر دن بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں، غریب عوام کے گھروں کا چولہا بجھ گیا اور مودی سرکاری دھنا سیٹھوں کی آلہ کار بن گئی ۔انہوں نے کہا کہ اڈانی، امبانی جیسے کارپوریٹ لوگوں کے اچھے دن آئے ہیں لیکن غریب کے گھر میں فاقہ کشی کی نوبت آچکی ہیں ۔ مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ کی سرپرستی میں مودی سرکار اور مہنگائی کے خلاف راشٹروادی کانگریس پارٹی مہیلا سیل نے گیس سلینڈر کو پھول ہار پہنا کر آگرہ روڈ پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔سید یاسمین نے کہا کہ کھانے کا تیل، پیٹرول، ڈیزل اور روز مرہ زندگی کے ساز و سامان کے دام میں سرکار فوری طور پر کمی لائے اور عوام کو راحت دینے کا کام کریں ورنہ مودی سرکار کو اس بار ملک کی عوام گھر کا راستہ دکھا دے گی ۔یاسمین سید نے تقریر کرتے ہوئے مودی سرکار پر طنز کرتے ہوئے شعر کہا  کہ محبت بھائی چارے کے سہنانے دن ہی لوٹا دو، وہ سستی دال سبزی کے پرانے دن ہی لوٹا دو، یہ اچھے دن تو اڈانی امبانی کو مبارک ہو، ہمیں ایسا کرو صاحب پرانے دن ہی لوٹا دو ۔اس احتجاجی مظاہرہ میں مہیلا سیل کی صدر یاسمین سید، کارگزار صدر شاہینہ انصاری،سابق کارپوریٹر فاطمہ ہارون، صغریٰ آپا، سائرہ اسلم خان، مہر بانو صبا شاہد اختر، نجمہ نثار احمد، نینا سبھاش پوار، روپالی دنڈوے دیپالی سونپتے ریکھا واگھ سمیت مسلم وغیرہ مسلم خواتین بڑی تعداد میں موجود تھیں ۔اسکے علاوہ اس دھرنا اندولن کی رہنمائی اجو لہسن والا، ندیم پھنی والا، مجاھد ساگر، ایوب خان، شکیل جانی بیگ ،منموہن شیوالے نے کی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے