سیوا دل کا نظریہ ملک کی خدمت اور سب کو ساتھ لیکر چلنا ہے، آر ایس ایس سے مقابلے کام شرف بھی سیوا دل کو ہی حاصل :شیخ آصف
مالیگاؤں شہر این سی پی سیوا دل کی 100 عہدیداروں پر مشتمل ورکنگ کمیٹی کا انتخاب،آصف شیخ، ریاض علی و شفیق باکسر کے ہاتھوں استقبال
مالیگاؤں : 12 اگست (پریس ریلیز) آر ایس ایس سے مقابلہ کرنے کا شرف سیوا دل کو ہی ملا ہے کیونکہ سیوا دل نے ملک میں ہر محاذ پر عوام کی فلاح اور ملک کی بقاء کیلئے اپنی قربانیاں پیش کی ہیں ۔سیوا دل کا نظریہ سب کو ساتھ لیکر شہر، ملک اور اپنی قوم کی ترقی کرنا ہے ۔اسطرح کا اظہار خیال آج راشٹروادی بھون پر ضلع صدر شیخ آصف نے کیا ۔موصوف سیوا دل کی ورکنگ کمیٹی کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے ۔شیخ آصف نے کہا کہ ہمیں ہر اس شخص سے مقابلہ کرنا ہے جو ملک میں ذات پات کی سیاست کرتے ہیں اور دو مذہب اور سماج کو آپس میں لڑاتے ہیں ۔عوامی و فلاحی کاموں کیلئے ہمیں شہر بھر میں کام کرنا ہے۔ظلم و ناانصافی کیخلاف اُٹھ کھڑے ہونا ہی وقت کا تقاضا ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ ہمیں ایسا کردار بنانا چاہیے اور ایسی چھاپ سرکاری آفیسران پر چھوڑنا چاہئے کہ وہ راشٹروادی کے نام سے کانپ اٹھے اور انہیں عوامی کام کرنے پر مجبور ہونا پڑے ۔اس پروگرام میں مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ اور سیوا دل کے صدر ریاض علی اور کارگزار صدر انصاری شفیق باکسر کے ہاتھوں 100 عہدیداران میں عہدوں کی تقسیم کا مرحلہ مکمل کیا گیا اور انہیں اپوائنٹ مینٹ لیٹر سے نوازا گیا ۔اس موقع پر سیوا دل کے بلاک صدور، نائب صدور، جنرل سیکرٹریز ، ترجمان ، میڈیا سیل اور دیگر عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا اور انہیں شہر بھر میں عوامی کاموں کی انجام دہی کا مشورہ دیا گیا ۔اس موقع پر ایم آئی ایم کا کام کرنے چھوڑ کر این سی پی میں شامل ہونے والے ریاض احمد جمیل احمد اور بی جے پی کو چھوڑ کر این سی پی میں شامل ہونے والے نور خان غفور خان کا استقبال کیا گیا ۔یہاں مقامی صدر شیخ آصف، کارگزار صدر شاہد ریشم والا، شکیل شاہ ،ریاض علی، شفیق باکسر، شکیل جانی بیگ سمیت نومنتخب عہدیداران اور پارٹی کے ذمہ داران موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com