ڈی وائے ایس پی اسکواڈ کی کارروائی ، رمضان پورہ سے 10 تلواریں ضبط ، 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج
آزاد نگر پولس نے ایک پتسول، تین زندہ کارتوس سمیت دو نوجوانوں کو گرفتار کیا
مالیگاؤں :12 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہر میں بڑھتے جرائم و غیر قانونی اسلحہ کے خلاف محکمہ پولس کی جانب سے مسلسل کاروائی کا سلسلہ جاری ہے اسی ضمن میں 10 اگست 2021 کی رات 8 بجکر 45 منٹ پر ضلع ایس پی سچن پاٹل ، ایڈیشنل ایس پی چندرکانت کھانڈوی کی رہنمائی میں شہر ڈی واے ایس پی اسکواڈ میں شامل پولس حولدار دنیش پوار ، پولس نائک راکیش ابالے ، ساجد شیخ ، پولس سپاہی تشار آہیرے ، سچن براڑے نے رمضانپورہ پولس اسٹیشن کی حدود میں واقع آمین مولانا کی درگاہ کے پیچھے چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 13 ہزار روپے مالیت کی 10 تلوار ضبط کیا ہے ۔موصول تفصیلات کے مطابق شہر ڈی واے ایس پی لتا ڈھونڈے کو خفیہ ذرائع سے معلوم ہوا کہ ملزم (1) ابو طالب محمّد قربان 22 سال ساکن کلثوم مسجد یوسف میڈیکل کے سامنے رمضانپورہ ، (2) محمّد ساجد یونس خان 20 سال ساکن زیب النسا مسجد کے سامنے رمضانپورہ ، (3) انصاری ریحان احمد ریاض الدّین 19 سال حنیف نگر زیب النسا مسجد کے پاس ، (4) عبدالمختار عبدالستار 25 سال رولیکس سائزنگ کے سامنے گلی میں رمضانپورہ مالیگاؤں نے غیر قانونی طریقے سے بنا اجازت ذاتی فائدے اور تلوار فروخت کرنے کے مقصد کے تحت 13 ہزار روپے مالیت کی 10 تلوار لائی ہے ۔ خبر ملتے ہی ڈی واے ایس پی کے خصوصی اسکواڈ نے کاروائی کرتے ہوئے 10 تلواریں ضبط کی ۔ اس معاملے میں رمضانپورہ پولس اسٹیشن میں پولس سپاہی تشار آھیرے کی فریاد پر تمام ملزمین کے خلاف آرم ایکٹ 3/25 ، 34 ، ممبئی پولس ایکٹ 37 (1) (3) کی قلم کی خلاف ورزی کرنے پر 135 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔دیگر تحقیقات رمضانپورہ پولس کررہی ہے ۔دوسری جانب آزاد نگران پولس عملہ نے سلیمانی چوک علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے دو نوجوانوں لو گرفتار کیا اور انکے قبضہ سے ایک پستول، تین زندہ کارتوس ضبط کیا ۔آزاد نگر پولس اسٹیشن کے پی آئی پریکر کے ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق گرفتار نوجوانوں میں انیس احمد منصور احمد (43) ساکن ہیرا پورہ، مسعود احمد آمین احمد (30) ساکن گولڈن نگر بتائے گئے ہیں ۔مزید تفتیش آزاد نگران پولس کررہی ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com