اسٹوڈنٹس ونگ کور کمیٹی کے قیام کی منظوری، طلباء کے مسائل حل کرنے کیلئے میں ہر طرح سے تیار ہوں :شیخ آصف
این سی پی اسٹوڈنٹس ونگ کی تشکیل کیلئے این سی پی بھون پر کامیاب مشاورتی میٹنگ کا انعقاد
مالیگاؤں :2 جولائی (پریس ریلیز) قومی سیاست میں بڑے بڑے لیڈران کی انٹری اسٹوڈنٹس ونگ سے ہی ہوئی ہے ۔ ولاس راؤ دیشمکھ سے لیکر غلام نبی آزاد ا ور آج کنہیا کمار تک سب بڑے بڑے لیڈران نے اپنی خدمات کا آغاز تعلیم گاہوں سے کیا ہے ۔آج ملک میں جس طرح جواہر لال نہرو یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی سمیت دیگر یونیورسٹیوں میں طلباء اپنے حقوق کی لڑائی لڑ رہے ہیں اس سے یہ بات صاف طور پر واضح ہوتی ہیں کہ آج طلباء کو فیس کے معاملات، ایڈمیشن کے مسائل اور بنیادی تعلیمی حقوق حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہورہا ہے ۔اسٹوڈنٹس ہی ملک کے روشن مستقبل کے ستارے ہیں جو اپنے علم و عمل سے قوم و ملت کی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔آج مالیگاؤں شہر میں طلباء کو بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔کہیں طلباء کو ایڈمیشن کے مسائل درپیش ہیں تو کہیں فیس کے معاملات پر طلباء پریشانی میں مبتلا ہیں ۔طلباء کے مسائل کو حل کرنے کے لئے راشٹروادی کانگریس پارٹی اسٹوڈنٹس ونگ کی تشکیل دے رہی ہیں ۔اسطرح کا اظہار آج این سی پی بھون پر مقامی صدر شیخ آصف نے اسٹوڈنٹس ونگ کی مشاورتی میٹنگ سے کیا ۔موصوف نے کہا کہ میں ہر طرح سے اسٹوڈنٹس کا ساتھ دینے تیار ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم نے طلباء کو مفت کتابیں تقسیم کی، کمپیوٹر فراہم کیا اور جگہ جگہ اسٹڈی سینٹر تعمیر کئے تاکہ طلباء آسانی سے تعلیم حاصل کرسکے اور آج بھی اسٹوڈنٹس ونگ کا قیام نیک مقصد کے تحت کیا جارہا ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ مشترکہ طور پر شہری سطح پر اسٹوڈنٹس ونگ بنائی جائے ۔شیخ آصف نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا وقت آئے گا تو آپ لوگ سیاسی طور پر اپنا فیصلہ لے سکتے ہیں لیکن آج این سی پی ونگ کیلئے آپکو بنیادی طور پر این سی پی اسٹوڈنٹس ونگ کا ممبر بننا ضروری ہوگا اور ایک پلیٹ فارم پر اسٹوڈنٹس کو جمع ہونا ہوگا ۔اسٹوڈنٹس کو اپنا حق حاصل کرنے کیلئے راشٹروادی کانگریس پارٹی سے جڑنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ جب اسٹوڈنٹس ونگ کی تشکیل ہوجائے گی تب شہری سطح پر الگ الگ عہدوں کو تقسیم کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ایک کور کمیٹی بنائی جائے جس میں اسٹوڈنٹس کے حق میں کام کرنے والے طلباء کو شامل کیا جائے گا تاکہ طلباء کے تعلیمی مسائل کو حل کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ جن طلباء نے اپنی تعلیم مکمل کرلی ہیں انہیں روزگار کیلئے بھی تیار کیا جائے گا اور شہر و بیرون شہر، سرکار و نیم سرکاری اور پرائیویٹ کمپنیوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے جدوجہد کی جائے گی ۔یہاں انہوں نے اپیل کی ہے کہ جو اسٹوڈنٹس این سی پی اسٹوڈنٹس ونگ کا ممبر بننا چاہتا ہے وہ ایک عریضہ فرام پر کرے ساتھ میں دو عدد فوٹو، آدھار کارڈ کی زیراکس اور لیٹیسٹ رزلٹ کی یا ڈگری کی زیراکس کاپی باغبان جماعت خانہ پر ابراہیم سلطان، رضوان نظیر 9890305181، نعیم مرزا 9923607309، مظہر بھائی 8788747304،کے پاس جمع کروائیں ۔اس مشاورتی میٹنگ میں شکیل جانی بیگ، جنید عالم، مبشر خان ،مزمل احمد ،عبید خان سمیت دیگر طلباء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر شہر سے الگ الگ فیکلٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے اسٹوڈنٹس نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے شیخ آصف کی قیادت میں کام کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com