ٹرک مالکان و ڈرائیور کے مسائل 11 جولائی تک حل کئے جائیں ورنہ 12 جولائی سے ٹرانسپورٹ آفسوں پر دھرنا اندولن
آصف شیخ کی قیادت میں مالیگاؤں تعلقہ ٹرک اونرس اسو سی ایشن و مال وہاتوک سنگھ اور آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگریس کے وفد کی ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی سے ملاقات
مالیگاؤں : 5 جولائی (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر میں ٹرانسپورٹ مالکان کی طرف سے کی جانے والی ناانصافی کا فوری طور نوٹس لینا چاہئے بصورت دیگر 12 جولائی کو شہر کے تمام ٹرانسپورٹ دفاتر کے سامنے احتجاج کیا جائے۔ اسطرح کا ایک مکتوب آصف شیخ رشید نے مالیگاؤں شہر ٹرک مالکان کے ہمراہ ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی کو دیا ہے ۔موصوف نے آج پولس کنٹرول روم میں شہر اے ایس پی سے وفد کی شکل میں ملاقات کی ۔مالیگاؤں تعلقہ ٹرک ٹرانسپورٹ مالکان ایسوسی ایشن ، مالیگاؤں مال وہاتوک سنگھ ، آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگریس کے مذکورہ خط کے سلسلے میں پھر ایک بار آپ سے گزارش ہے کہ مالیگاؤں شہر میں تمام ٹرک مالکان تقریبا 10، سالوں سے شہر میں مختلف ٹرانسپورٹ دفاتر کے ذریعہ سامان لے کر اپنا کاروبار کررہے ہیں اور اپنے کنبہ کی مدد کررہے ہیں۔ لیکن اب کئی دنوں سے شہر میں ٹرانسپورٹ مالکان دوسرے شہروں کے ٹرک مالکان سے کاروبار کر رہے ہیں۔جس کے نتیجے میں شہر میں تمام ٹرک ڈرائیور اور ڈرائیور پیشہ افراد کو روزگار نہ ہونے کی وجہ سے وہ تمام بے روزگار ہوچکے ہیں۔ شہر کے تمام متعلقہ ٹرک مالکان نے مطالبہ کیا ہے کہ مالیگاؤں شہر میں ٹرانسپورٹ مالکان ریاست کے باہر سے ٹرک مالکان کے ذریعہ سامان کی نقل و حرکت بند کردیں ورنہ شہر میں تمام ٹرانسپورٹ کے سامنے احتجاج کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔اسطرح کا ایک تفصیلی میمورنڈم آصف شیخ رشید کی قیادت میں مالیگاؤں مال وہاتوک سنگھ، آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگریس ،مالیگاؤں تعلقہ ٹرک اونرس اسو سی ایشن نےدیتے ہوئے گزارش کی ہیں کہ مذکورہ بالا نا انصافی کا نوٹس لیں اور ٹرانسپورٹ مالکان اور ٹرک مالکان اور ڈرائیوروں سے مذکورہ شکایات کو 11 جولائی تک حل کیا جائے ، بصورت دیگر 12 جولائی سے میں خود بھی ٹرک مالکان ایسوسی ایشن کے ساتھ دھرنے آندولن میں شامل ہوں گا۔ اس مکتوب کی ایک کاپی ایڈیشنل کلکٹر، ڈپٹی ڈویژنل آفیسر، ڈپٹی ڈویژنل پولیس آفیسر کو روانہ کی گئی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com