مقبول ترین وزرائے اعلیٰ کی سروے رپورٹ ظاہر، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سب سے پسندیدہ وزیر اعلیٰ ، شیو راجہ سنگھ چوہان دوسرے اور اشوک گہلوت تیسرے نمبر پر ‏

 
مقبول ترین وزرائے اعلیٰ کی سروے رپورٹ ظاہر، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سب سے پسندیدہ وزیر اعلیٰ ، شیو راجہ سنگھ چوہان دوسرے اور اشوک گہلوت تیسرے نمبر پر 



نئی دہلی : 14 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) ایک سروے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے مہاراشٹرا کے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ 13 ریاستوں میں کئے گئے سروے کے مطابق ادھو ٹھاکرے ملک کے سب سے زیادہ مقبول وزیر اعلی ہیں۔  

 سروے کے پہلے مرحلے میں ٹیم نے سوالات تیار کرتے ہوئے 13 ریاستوں کا انتخاب کیا ۔ان میں بہار ، گوا ، گجرات ، ہریانہ ، جھارکھنڈ ، کرناٹک ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر ، پنجاب ، راجستھان ، تلنگانہ ، اتر پردیش اور اتراکھنڈ کی 67 فیصد آبادی نے اپنے پسندیدہ وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا ہے ۔دی پرنٹ کے مطابق سروے میں 13 ریاستوں کے کل 17،500 افراد نے حصہ لیا۔ سروے میں حصہ لینے والوں کے لئے تین اہم مندرجہ ذیل سوال پیش کئے گئے تھے۔

نمبر :1 وزیر اعلی کی کارکردگی ناقص ہے اور انہیں دوبارہ وزیر اعلی نہیں بننا چاہئے۔

 نمبر 2: وزیر اعلی کی کارکردگی اچھی ہونے کے باوجود دوبارہ ووٹ نہیں دیں گے۔


 نمبر :3 وزیراعلیٰ کا کام اچھا ہے اور اگلی بار بھی وزیراعلیٰ انہیں ہی بننا چاہئے ۔

 اسطرح کے تین سوالات عوام کو دیئے گئے تھے ۔ان میں مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو سب سے زیادہ مقبول وزیر اعلی کون ہے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے سب سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔
 سروے کے مطابق 49 فیصد رائے دہندگان نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے نے اچھا کام کیا ہے اور وہ انہیں دوبارہ ووٹ دیں گے۔

 مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان 44 فیصد ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے ہیں ۔
 تیسرے نمبر پر راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت ہیں۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ عوام میں غیر مقبول وزیر اعلی ہیں۔ لیکن انہیں 60 فیصد لوگوں نے ووٹ دیا ہے۔ان کی کارکردگی ناقص ہے اور وہ دوبارہ وزیر اعلی منتخب نہیں ہوں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے