صدارتی انتخابات لڑنے کی باتیں بے بنیاد ہیں ، پرشانت کشور کی ملاقات غیر سیاسی ہے: شرد پوار
نئی دہلی : 15 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) پرشانت کشور نے خود این سی پی کے صدر شرد پوار کو صدارتی انتخاب کا امیدوار بنانے کی کوشش شروع کردی ہے اور شرد پوار کو صدر جمہوریہ ہند بنانے کیلئے سیاسی لائحۂ عمل تیار کرنا شروع کردیا ہے ۔اسطرح کی خبریں منظر عام پر آنے سے ملک کا سیاسی منظر نامہ پر ہلچل مچ گئی ہے ۔اس بیچ شرد پوار نے پر بحث ختم کرتے ہوئے شرد پوار نے کہا "یہ بات بالکل بے بنیاد ہے کہ پرشانت کشور نے مجھ سے صدارتی امیدوار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔" مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے صدارتی انتخاب کے لئے کتنی کس طرح حساب کیا ہے۔ پوار نے کہا کہ جب وہ مجھ سے ملے وہ غیر سیاسی ملاقات تھی۔انہوں نے کہا کہ 2024 کے انتخابات کے بارے میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
این سی پی رہنما شرد پوار کا کہنا ہے کہ یہ بے بنیاد ہے کہ میں نے پرشانت کیشور سے صدر کے انتخاب لڑنے کے بارے میں بات کوئی کی۔
یہ سمجھا جاتا ہے کہ پرشانت کشور نے تمام اپوزیشن کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی ہے۔ خبر ہے کہ این سی پی کے سربراہ شرد پوار کو اگلے صدارتی امیدوار کے طور پر کھڑا کیا جاسکتا ہے۔
پرشانت کشور نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے بعد تقریبا تین بار شرد پوار سے ملاقات کی ہے۔خیال رہے کہ صدر رام ناتھ کووند کی میعاد 2022 میں ختم ہوگی۔ اس صورت میں ملک کو ایک نیا صدر تلاش کرنا پڑے گا۔ اس لئے اپوزیشن ایک مضبوط امیدوار کی تلاش میں ہیں۔
انتخابی حکمت عملی کے ماہر پرشانت کشور نے منگل کو کانگریس کے رہنما راہول گاندھی سے بھی ملاقات کی۔ یہ ملاقات راہل کی رہائش گاہ پر ہوئی۔
اس دوران کے کے وینوگوپال اور پرینکا گاندھی بھی موجود تھے۔
پرشانت کشور نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ بھی کام کیا ہے اور بی جے پی کو اقتدار میں لانے میں مدد کی ہے۔
بعد میں انہوں نے پنجاب ، بہار ، آندھراپردیش اور تمل ناڈو جیسی ریاستوں میں حکمت عملی کے ماہر کی حیثیت سے کام کیا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com