این سی پی مزدور و انڈسٹریل سیل کے ریاستی صدر سبھاش مالپانی کا مالیگاؤں دورہ، راشٹروادی بھون پر وزٹ
شیخ آصف کی قیادت میں پارٹی مضبوط ہورہی ہے،کہا مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن چناؤ میں آئندہ میئر این سی پی کا ہوگا
مالیگاؤں : 8 جون (پریس ریلیز) راشٹروادی کانگریس پارٹی مزدور سنگھٹنا کے ریاستی صدر و انڈسٹریز اینڈ بیوپاری سنگھ کے مغربی مہاراشٹر کے صدر سبھاش مالپانی کی مالیگاوں آمد پر راشٹروادی بھون پر مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر پارٹی کے رابطہ کار شکیل جانی بیگ اور پارٹی کے الگ الگ سیل کے ذمہ داران نے سبھاش مالپانی سے تبادلہ خیال کیا ۔موصوف نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے راشٹروادی بھون کا دورہ کیا اور یہاں ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے آصف شیخ کی جانب سے کی جانے والی محنتوں کو سراہا ۔انہوں نے مختصر پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی جانب سے راشٹروادی کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کی مہم جاری ہے ۔اس ضمن میں وہ ناسک شہر و مالیگاؤں شہر کا دورہ کررہے ہیں ۔اس سلسلے میں انہوں نے راشٹروادی بھون کا دورہ کیا ۔یہاں انہوں نے ون بوتھ الیون یوتھ کی کارکردگی اور آفس سے کئے جانے والے مختلف عوامی و فلاحی کاموں پر بہت زیادہ خوشی کا اظہار کیا۔موصوف نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں بھی مزدور طبقہ آباد ہیں انکے لئے سرکار کی الگ الگ اسکیم کا نفاذ کیا جائے گا اسکے لئے عوام زیادہ سے زیادہ تعداد میں آصف شیخ کے ہاتھوں کو مضبوط کرتے ہوئے راشٹروادی کانگریس کو طاقت پہنچائیں ۔پارٹی آفس کے دورہ پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں سات، آٹھ سال پہلے مالیگاؤں شہر میں دورہ کرنے جب آیا تھا تو جب کا اور آج کا منظر بالکل الگ نظر آیا ۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آصف شیخ کی قیادت میں پارٹی مضبوط ہورہی ہے اور نوجوانوں کا ہجوم اس بات کی علامت ہے ۔موصوف نے یہ بھی کہا کہ نوجوان سیاست میں آئیں، عوام کی ۔سماج کی اور اپنی قوم کی خدمت کریں اور بتائیں کہ مالیگاؤں ایک سیکولر شہر ہے جسکی مثال پورے ملک میں نظر آئے ۔انہوں نے پارٹی کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں پیٹرن ہم پورے مہاراشٹر میں لاگو کرنے کی کوشش کریں گے ۔سبھاش مالپانی نے کہا کہ ٹیکسٹائل اور پاورلوم صنعت سے جڑے مسائل بھی راشٹروادی کانگریس پارٹی کی الگ الگ یونٹ سے حل کئے جائیں گے ۔مالیگاؤں کی عوام کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرکار کی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے لئے شیخ آصف کی قیادت میں پارٹی کو مضبوط کریں ۔راشٹروادی بھون پر آصف شیخ کے ہمدردان اور نوجوانوں کے جو و خروش کو دیکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن پر آئندہ میئر اور ایم ایل اے راشٹروادی کانگریس پارٹی کا ہی ہوگا ۔اس موقع پر شکیل جانی بیگ، مجاھد خان، عبدالقیوم، شفیع الدین بھنیہ، منان بیگ ،ہرشیت کشور پوار ،ایوب لیڈر، ایوب خان، انصاری عامر ملک ،شفیق باکسر، جمشید پترے والا ۔رضوان ثناء، علی احمد سمیت نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com