مزدوروں کو بند کی کھوٹی دی جائے ؛ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا شاخ مالیگاؤں کا مطالبہ
مالیگاؤں :پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر کے پاورلوم مالکان آپس میں بیٹھ کر بند کرنے کا فیصلہ لے لیتے ہیں۔ نہ ہی کسی یونین کے ذمہّ داران کو میٹنگ کے اند بلایا جاتا ہے۔ اور نہ ہی مزدوروں کو بند کی کھوٹی دی جاتی ہے۔ مسلسل کیٔ سالوں سے پاورلوم مالکان کا یہی رویہ رہا ہے۔ مارکیٹ خراب رہنے کی وجہ سے کاروبار بند کرکے پاورلوم مالکان مزدوروں کی کمر توڑ دیتے ہیں۔ مزدوروں کو کھوٹی نہیں دی جاتی ہے۔ بہانہ بنا دیاجاتاہے کہ بازار خراب ہے۔ اور جب بازار اچھی ہوتی ہے تو ان کی مزدوری بھی بڑھا کر نہیں دی جاتی ہے۔ پاورلوم مالکان انتہائی چالاکی سے منگل سے منگل بند کر دیتے ہیں ۔ تاکہ کوںٔی بھی مزدور کھوٹی نہ مانگے ۔
پاورلوم مالکان سال بھر جن مزدوروں کی وجہ سے کماتے ہیں۔ ان مزدوروں کا ذرہ بھی خیال نہیں رکھتے۔ صرف بند کا ہٹلری فرمان جاری کر دیتے ہیں۔
کچھ تنظیمیں مزدوروں کی حمایت میں آگے آتی ہیں۔ لیکن کچھ دنوں بعد نہ جانے کہاں غائب ہو جاتی ہیں۔ جتنی بھی پارٹیاں ہیں۔ وہ سبھی سرمایہ داروں کی حمایتی ہیں۔ صرف کمیونسٹ پارٹی ہی واحد پارٹی ہے۔ جو مزدوروں کسانوں اور دبے کچلے لوگوں کی پارٹی ہے۔ یہ بات مزدوروں کو سمجھنا چاہیے۔ بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کی مزدور یونین (آںٔیٹک یونین AITUC) 1920 سے مزدوروں کیلۓ لڑتی آرہی ہے۔
آج پورے بھارت میں AITUC یونین کے 2 کروڑ 49لاکھ ممبر ہیں۔ جس میں صفائی کامگار سے لیکر ریلوۓ کے کرمچار تک شامل ہیں۔
بِن ہوا نہ پتَہ ہلتا ہے۔۔ بِن لڑے نہ حصّہ ملتا ہے۔
پاورلوم مالکان سے ہم گزارش کرتی ہیں کہ مزدوروں کو بند کی کھوٹی دی جائے۔ اور اگر کھوٹی نہیں دی جاتی ہے۔ تو بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی مزدوروں کو ساتھ لیکر اپنے انداز میں تحریک کا رخ اپناۓ گئ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com