شیوسینا کے کارپوریٹر و اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمن کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ
مالیگاؤں میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آٹھارہ دنوں سے بے مدت دھرنے پر بیٹھا اکیلا نوجوان
مالیگاؤں (پریس ریلیز) شہر میں ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات جڑ پکر چکی ہیں. ہر علاقے میں اوپن اسپیس, پبلک پراپرٹی اور کارپوریشن آلاٹ زمینوں پر جابجا زمین اور سیاسی مافیاؤں نے قبضہ جما لیا ہے. کارپوریٹرز و سابق کارپوریٹرز اور الیکشن میں ہارے ہوئے عوامی نمائندوں نے اپنے ماں باپ اور دادا پر دادا اور کوئی بھی ادارے کے نام پر عوامی جگہوں پر غیرقانونی تعمیرات کر قبضہ کر لیا ہے.
جب کبھی سماجی تنظیمیں اور بیدار عوام ان مسائل پر آواز بلند کرتی ہے یا کارپوریشن میں شکایات کی جاتی ہے تو کارپوریشن اسے ٹال مٹول کردیتی ہے یا پولیٹیکل پریشر کی وجہ سے اس کام میں لمبی دیری کر دی جاتی ہے تاکہ شکایات کرنے والا تھک ہار کر خاموشی اختیار کرلے.
مالیگاؤں کے سنگمیشور علاقے کا رہنے والا پرتھاپ جی بھاؤ پوار نامی 30 سالہ نوجوان جوگریجویشن میں زیر تعلیم ہے. گزشتہ 18 دنوں سے کارپوریشن کے گیٹ پر غیرقانونی تعمیرات کیخلاف اکیلا بے مدت دھرنے پر بیٹھا ہوا.
پرتاب نے بتایا کہ سنمگشیور کے کارپوریٹر راجہ رام بابو راؤ جادھو ( شیو سینا) جو کارپوریشن میں اسٹنڈنگ کمیٹی چیئرمین ہیں. انھوں نے غیر قانونی طور پر بلڈنگ بنائی ہے اور انھیں کارپوریشن کی جانب سے ٹاؤن پلاننگ ایکٹ نوٹس بھی دیا گیا ہے. لیکن اس پر کارپوریشن کمشنر کی جانب سے کوئی عملی اقدامات گزشتہ سال بھر میں نہیں ہوئے جس کے بعد پرتاب نے دھرنا آندولن کی راہ اختیار کرلی اور کارپوریشن گیٹ پر اکیلا ہی بیٹھ گیا. پرتاب نے کہا جب تک معاملہ حل نہیں ہوتا وہ یونہی بے مدت بھوک ہڑتال پر بیٹھا رہے گا.
پرتاب نے مزید بتایا کہ انھوں نے گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران کارپوریشن کے کمشنر کو کئی بار لیٹر دیا. انھوں نے ایک لیٹر 26 اگست 2020 کو کمشنر کو دیا تھا جس میں کارپوریٹر و اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمن کے زریعے غیر قانونی تعمیر کیخلاف اپیل کی تھی. لیکن کمشنر کے مسلسل نظر انداز اور پولیٹیکل پریشر کے بعد انھوں نے
1 جون 2021 سے گیٹ پر دھرنا دیا اور یہ مطالبہ کیا کہ کارپوریٹر راجہ رام بابو راؤ جادھو ( شیو سینا) کی رکنیت ختم کی جائے.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com