آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سیکرٹری حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کیلئے دعائے صحت کی اپیل
مالیگاؤں :21 جون (پریس ریلیز) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری اور ملک کے ممتاز عالم دین حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب گذشتہ کل سہ پہر کو خانقاہ سے گھر لوٹتے ہوئے ایک حادثے سے دوچار ہو گئے تھے جس کے نتیجے میں بائیں ہاتھ کی کلائی کی ہڈی تین جگہ سے فریکچر ہو گئی تھی اور فوری طور پر انہیں ہاسپیٹل میں شریک کیاگیا، جہاں ماہر ڈاکٹر حضرات کی نگرانی میں ہڈیوں کو جوڑ دینے کے لیے آپریشن ہوا، جو بحمدللّٰہ کامیاب رہا، اگلے دو مہینے تک علاج کا سلسلہ ڈاکٹر حضرات کی رائے کے مطابق ان شاءﷲ جاری رہے گا۔
آپ تمام حضرات سے حضرت کی جلد صحت یابی اور ہاتھ کی تکلیف کے دور ہوجانے کے لیے دعا کی درخواست ہے۔
حادثے کی خبر پھیلنے کی وجہ سے بہت سارے احباب ٹیلی فون اورمیسیج کے ذریعے رابطہ کررہے ہیں، ہرایک کو فرداً فرداً جواب دینامشکل ہے، اس لیے یہ اعلان جاری کیا جارہا ہے، حضرت والا سے محبت رکھنے والے تمام مخلصین و اہل تعلق اطمینان رکھیں اور ان کے لیے دعائےصحت کا اہتمام کریں اور کروائیں ۔جزاکم ﷲ تعالیٰ خیراً۔ شاکر شیخ مالیگاوں(ناسک )
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com