ستائیس 27 ہارس پاور سے کم بجلی استعمال کرنے والے بنکروں کو بجلی سبسڈی رجسٹریشن کی شرط سے مشتسنی کیا جائےفی یونٹ بجلی بل میں 75 پیسہ رعایت دی جائے، ‏

ستائیس 27 ہارس پاور سے کم بجلی استعمال کرنے والے بنکروں کو بجلی سبسڈی رجسٹریشن کی شرط سے مشتسنی کیا جائے

فی یونٹ بجلی بل میں 75 پیسہ رعایت دیا جائے، ممبئی میں وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ سے مالیگاؤں کے بنکروں کے وفد کی شیخ آصف کی قیادت میں ملاقات و مطالبہ

لوم چلے گا تو مزدوروں کا چولہا جلے گا کا نعرہ لیکر ممبئی میں آصف شیخ کی بنکروں و مزدوروں کیلئے کامیاب نمائندگی، جلد ہی مثبت فیصلہ لینے اسلم شیخ کا تیقن


ممبئی : 30 جون (پریس ریلیز) شہر کا لوم چلے گا تو مزدوروں کا چولہا جلے گا کا نعرہ لیکر مالیگاؤں کے نمائندہ وفد نے وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ سے آصف شیخ کی قیادت میں ملاقات کی ۔شیخ آصف نے کہا کہ اگر مالیگاؤں شہر کا لوم چلے گا تو شہر کا چکا چلے گا، مزدوروں کا چولہا جلے گا اور شہر میں روز مرہ کی زندگی معمول کے مطابق گزرے گی ۔انہوں نے مسائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ لوم چلنے سے ہی شہر کے بنکروں اور مزدوروں کا گھر چلتا ہے انہیں روزی روٹی حاصل ہوتی ہیں ۔شیخ آصف نے اسلم شیخ کو بتایا کہ 75 پیسہ فی یونٹ بجلی بل میں رعایت دی جائے، 27 ہارس پاور سے کم بجلی استعمال کرنے والے بنکروں کو بجلی سبسڈی رجسٹریشن کی شرط سے مشتسنی کیا جائے، اگر حکومت 27 ہارس پاور سے کم بجلی استعمال کرنے والے بنکروں کو رجسٹریشن کی شرط سے مشتسنی کرتی ہے تو مالیگاؤں کے 80 فی صد چھوٹے بنکروں کو بڑی راحت ملے گی ۔اسطرح کا تفصیلی مطالبہ آج ممبئی میں وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ سے مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی و این سی پی لیڈر آصف شیخ نے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔موصوف نے بنکروں کے نمائندہ وفد کی شکل میں پاورلوم صنعت کو بحرانی سے بچانے اور حکومتی شرائط کو ختم کرنے کیلئے ریاست کے وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ سے انکی ملبار ہل میں واقع بنگلہ پر  کیا ۔شیخ آصف نے تفصیل بتاتے ہوئے بنکروں کی پریشانی اور گھریلو صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔شیخ آصف نے اسلم شیخ کو بتایا کہ کس طرح مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کا بنکر دو وقت کی روزی روٹی کیلئے جدوجہد کرتا ہے اور اسے سرکاری و کاروباری مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ اگر حکومت  27 ہارس پاور سے کم پاور استعمال کرنے بنکروں کو رجسٹریشن کی شرط سے مشتسنی کرتی ہے تو مالیگاؤں کے 80 فی صد چھوٹے بنکروں کو بڑی راحت ملے گی اور مزدوروں کا بھی روزگار چلتا رہیگا جوکہ صنعت کے حق میں بہتر فیصلہ ہوگا ۔اس ملاقات میں تفصیلی گفتگو کے بعد وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ نے تیقن دلایا کہ آصف شیخ کے ساتھ آنے والے وفد کی ڈیمانڈ  سامنے رکھ کر مثبت فیصلہ لیا جائے گا ۔اسلم شیخ نے کہا کہ بنکر مزدور اور ہر کوئی کورونا کے لاک ڈاؤن سے پہلے ہی پریشان ہیں مالیگاؤں کے بنکروں کا حال بھی قابل رحم ہیں اسلئے ہم جلد ہی ایک نیا فارمولہ تیار کرتے ہوئے 27 ہارس پاور سے کم بجلی استعمال کرنے والے بنکروں کو اس رجسٹریشن مہم سے مستثنیٰ رکھیں گے تاکہ مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کے بنکروں کا دیرینہ مسئلہ حل کیا جاسکے ۔اس وفد میں آصف شیخ کے ہمراہ بنکروں کے سرکردہ نمائندوں میں اسلم انصاری، عارف سیٹھ جل پری، ہدایت وکیل، خالد معین، رضوان ثنا، فرحان اختر، رفیق بشارت، شکیل بیگ وغیرہ شریک تھے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز این سی پی بھون پر شہر کے نمائندہ بنکروں نے شیخ آصف سے ملاقات کرتے ہوئے پاورلوم صنعت کو بحرانی سے بچانے کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس میں شیخ آصف نے نعرہ دیا تھا کہ لوم چلے گا تو مزدوروں کا چولہا جلے گا ۔اور اسی مقصد کے تحت آج وزیر ٹیکسٹائل سے مذکورہ مطالبہ کیا گیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے