‏راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ڈیجیٹل آئی کارڈ کی تقسیم کا آغازروزانہ سینکڑوں نوجوانوں کی راشٹروادی بھون پر آمد کا سلسلہ دراز، ‏

راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ڈیجیٹل آئی کارڈ I-CARD کی تقسیم کا آغاز

روزانہ سینکڑوں نوجوانوں کی راشٹروادی بھون پر آمد کا سلسلہ دراز، شیخ آصف  کی قیادت میں کام کرنے کے لئے نوجوان تیار 


مالیگاؤں (پریس ریلیز) : راشٹروادی کانگریس پارٹی آفس کے افتتاح کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید صاحب نے اعلان کیا تھا کہ ون بوتھ ایلیون یوتھ مشن کے تحت نوجوانوں کو راشٹروادی کانگریس پارٹی سے جوڑنے کا کام کیا جائے گا ۔ساتھ ہی راشٹروادی بھون سے مالیگاؤں شہر کی عوام کے مسائل حل کئے جائیں گے یہ سلسلہ شروع ہوئے 19 دن مکمل ہوچکے اور گذشتہ دنوں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ڈیجیٹل آئی کارڈ کا اجراء بھی کیا گیا۔ بعد ازاں آج بروز اتوار راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ڈیجیٹل آئی کارڈ کی تقسیم کا آغاز کرتے ہوئے دو گروپ میں ڈیجٹل آئے کارڈ کو تقسیم کردیا گیا۔نوجوان اب راشٹروادی کانگریس پارٹی کے باقاعدہ ممبر بن چکے ہیں اور شیخ آصف صاحب کی قیادت میں کام کرنے کو تیار ہیں ساتھ ہی اس کارڈ کا استعمال کس طرح کیا جائے گا اس پر بھی شیخ آصف صاحب نے تفصیل پیش کی اور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کارڈ کا غلط استعمال نہ کیا جائے۔اس کے علاوہ شیخ آصف صاحب نے بتایا کہ کارڈ کا کام تیزی سے ہورہا ہے اور باقی کے کارڈ بھی جلد از جلد بنا کر تقسیم کردیئے جائیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے