لیبر آفیسر کے ساتھ مزدور یونینوں کی راونڈ ٹیبل میٹنگ، آٹھ نکاتی مطالبات حکومت کو روانہ کرنے کا فیصلہ ‏

لیبر آفیسر کے ساتھ مزدور یونینوں کی راونڈ ٹیبل میٹنگ، آٹھ نکاتی مطالبات حکومت کو روانہ کرنے کا فیصلہ 

میٹنگ سے صنعتکاروں کے نمائندے غیر حاضر، مطالبات منظور نہ ہوئے تو مزدور یونینوں نے بڑی تحریک کا انتباہ دیا 


مالیگاؤں :28 جون (پریس ریلیز) پاورلوم مزدوروں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے آج 24 جون بروز پیر کو لیبر آفس مالیگاؤں میں ایک راونڈ ٹیبل میٹنگ کا انعقاد شہر کی تمام مزدور یونین کے ذمّہ داروں اور پاور لوم سرمایہ داروں کے مابین لیبر افسر سوریہ ونسی میڈم نے کیا ۔واضح ہوکے گزشتہ دنوں 19 جون کو شہر کی یونین کی جانب سے کلکٹرکو ایک میمورنڈم کے ذریعہ  مطالبہ کرتے ہو بند کی مخالفت کی گی تھی اور کھوٹی نہ ملنے پر سخت اندولن کا اشارہ یونینوں کی جانب سے دیاگیا تھا ۔جس پر کاروئی کرتے ہوے لیبر آفیسر سوریہ ونشی  نے شہر کی یونین کے ذمّہ داروں کو اور سرمایہ داروں کو راونڈ ٹیبل میٹنگ کے لئے اپنی آفس طلب کیا ۔یونین کے سبھی ذمے دار وقت مقررہ پر حاضر ہوئے ۔ اور دو گھنٹے سے زیادہ بنکر نمائندوں کا انتظار کیا ۔ شہر کے اتنے سنگین معاملے پر ہونے والی میٹنگ میں ایک بھی بنکر دا حاضر نہیں ہوا۔ شہر کی تمام  یونین کے سبھی ذمہ داروں نے مزدوروں کے حقوق کے لئے نمائندگی کی۔ لیبر آفیسر سوریا ونشی نے تمام باتوں اور مطالبات کو بغور سنا اور نوٹ کیا۔اور یہ یقین دلایا بہت جلد ہم اس پر کاروائی کریں گے۔ اس میٹنگ سے بنکر نمائندوں کے غیر حاضر رہنے پر مسترکہ مزدور یونینوں کے ذمہ داروں نے سخت الفاظ میں مذمت کی ۔انکی غیر حاضری پر لیبر افیسر نے بھی سخت غصہ کا اظہار کیا ۔تقریباً ڈھائی گھنٹے چلنے والی راؤنڈ ٹیبل میٹنگ میں پاورلوم مزدور یونینوں کی جانب سے آٹھ نکاتی مطالبات پیش کئے گئے جسے لیبر آفیسر نے انڈوکس دیتے ہوئے حکومت مہاراشٹر کو روانہ کرنے اور جلد از جلد کارروائی کرنے کا تیقن دیا ۔پیش کئے گئے مطالبات میں پہلا مطالبہ یہ کیا گیا کہ پاورلوم بنکروں کو یہ ہدایت دی گئی ہیں کہ بنکر تنظیمیں جب کبھی بھی پاورلوم بند کا اعلان کریں اس سے پہلے مزدوروں کو اعتماد میں لینا ضروری ہوگا۔دوسرا مطالبہ یہ کیا کہ پاورلوم مزدوروں کو آٹھ گھنٹوں کی مسلسل ڈیوٹی دی جائے اور اگر چار گھنٹے زائد مزدوری کی گئی تو اسکی زائد تنخواہ کیمان ویتن سے دی جائے ۔تیسرا مطالبہ یہ پیش کیا کہ پاورلوم مزدوروں کو ہر کارخانے اور سائزنگ میں طبی سہولیات کیساتھ ساتھ باتھ روم و ٹوائلٹ کی سہولت فراہم کی جائے۔چوتھا مطالبہ یہ ہے رہا کہ مالیگاؤں شہر کے ہر مزدوروں کا حکومت مہاراشٹر سروے کریں اور مزدوروں کو سرکاری کامگار فہرست میں شامل کیا جائے اور انہیں ماتھاڑی کامگار طرز پر سہولیات دی جائے ۔پانچواں مطالبہ کیا گیا کہ پاورلوم مزدوروں کاانشورنس بنایا جائے تاکہ انکے ساتھ کسی طرح کا کوئی حادثہ پیش آئے تو اسے مالی امداد فراہم ہوسکے ۔چھٹا مطالبہ یہ کیا گیا کہ سائزنگ میں کام کرنے والے تمام مزدوروں کو چھ گھنٹے کام کے علاوہ بند کی تنخواہ بھی دی جائے ۔ساتواں مطالبہ یہ پیش کیا گیا کہ لیبر آفیسر شہر بھر کے کارخانوں کا سروے کریں اور مزدوروں و بنکروں کی معلومات جمع کرتے ہوئے اپنے پاس ریکارڈ رکھیں کہ کس کارخانے میں کونسے مزدور کب سے کام کررہے ہیں؟اور اسکا حاضری بک تیار کیا جائے ۔آٹھواں مطالبہ یہ پیش کیا گیا کہ گھڑی لگانے والے میتھا کو کارخانے چالو رہیں یا بند رہیں انہیں فکس پگار دیا جائے ۔اسطرح کے مطالبات پاورلوم مزدوروں یونین کے ذمہ داران نے لیبر آفیسر مالیگاؤں سے کیا جسے لیبر آفیسر نے حکومت مہاراشٹر کو روانہ کرتے ہوئے مزدوروں کے حقوق دلانے کی کوشش کرنے کا یقین دلایا ۔اس میٹنگ میں مزدور یونینوں نے اپنے حقوق کی یکسوئی نہ ہونے اور مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں جلد ہی بڑی تحریک چھیڑنے کا انتباہ دیا ہے ۔مزدور یونین کے ذمہ داروں میں رمیش جگتاپ، جابر شاہ، اظھر خان،انصاری وصی احمد، اشفاق سائزر، واجد شیخ،اشفاق میتھا،الطاف نایاب سمیت دیگر مزدوروں یونین کے ذمہ داران موجود تھے۔اسطرح کی تفصیلی پریس ریلیز مزدوروں کے حق میں کام کرنے والی مزدور یونینوں کے مشترکہ پلیٹ فارم سے جاری کی گئی ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے