تو بھیڑ بھاڑ سے پرہیز کریں، وزیر اعلی نے عوام کو متنبہ کیا، ڈیلٹا اور ڈیلٹا پلس کا خطرہ برقرار، ملاڈ کووڈ سینٹر کے افتتاح پر ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی عوام سے اپیل ‏

تو بھیڑ بھاڑ سے پرہیز کریں، وزیر اعلی نے عوام کو متنبہ کیا، ڈیلٹا اور ڈیلٹا پلس کا خطرہ برقرار 


ملاڈ کووڈ سینٹر کے افتتاح پر ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی عوام سے اپیل 



 ممبئی :28 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاست میں کورونا کی دوسری لہر کے اثرات کم ہورہے ہیں لیکن پھر سے اچانک کورونا پھیلنے سے ریاست میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔ لیکن اب دوسری لہر آہستہ آہستہ کم ہورہی ہے۔ بہرحال نئے کورونا وائرس ڈیلٹا پلس میں تیسری لہر کی توقع کی جارہی ہے۔ لہذا ریاستی حکومت نے پابندیوں میں اضافہ کیا ہے اور وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے بڑھتی ہوئی بھیڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دوسری لہر کو کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم دوسری لہر کم نہیں ہوئی۔ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے عوام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی بھیڑ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ہجوم سے پرہیز کرنا چاہئے ۔وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ملاڈ میں کوویڈ سنٹر کے افتتاح کے موقع پر اسطرح کا اظہار کیا ۔

موصوف وزیر اعلی نے کہا کہ ابھی تک کورونا کا خطرہ ٹلا نہیں ہے ۔ ریاست میں آج سے ڈیلٹا پلس وائرس کے تناظر میں ایک بار پھر سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔وزیر اعلیٰ نےبھیڑ پر تشویش کا اظہار کیا اور لوگوں سے بھیڑ نہ لگانے کی اپیل کی۔انہوں نے یہ بھی انتباہ کیا کہ اگر ہم بھیڑ سے باز نہ آئے تو ایک اور لہر پھر پھوٹ سکتی ہے۔ ہم سب کو کورونا کی دوسری لہر کا سامنا کرنا پڑا جو کہ ہمارے لئے انتہائی خطر ناک رہا ہے ۔وزیر اعلی نے مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ دوائی کی کمی کو دور کرنے اور آکسیجن میں اضافہ کرنے پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ دوسری لہر ابھی ختم نہیں ہوئی ہے حالانکہ یہ کم ہوگئی ہے ۔لیکن خطرہ یہ ہے کہ دوسری لہر پلٹ کر واپس آئے گی کیونکہ یہ وائرس کی جو دوسری لہر ہے اسے ڈیلٹا کہتے ہیں۔اور جو آنے والی لہر ہیں اسے ڈیلٹا پلس کہتے ہیں۔ ڈیلٹا پلس ابھی تک پھیلا نہیں ہے لیکن ریاست اور ملک میں ڈیلٹا کا خطرہ برقرار ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے