‎پترکار جمال شیخ کو آئیڈیل جرنلسٹس ایسوسی ایشن تعلقہ مالیگاؤں صدر بنائے جانے پرعضباء سوسائٹی رونق آباد میں پروقار تقریب استقبالیہ ‏

 پترکار جمال شیخ کو آئیڈیل جرنلسٹس ایسوسی ایشن تعلقہ مالیگاؤں صدر بنائے جانے پرعضباء سوسائٹی رونق آباد میں پروقار تقریب استقبالیہ 


مالیگاؤں:30 جون (پریس ریلیز) بروز منگل کوعضباء سوسائٹی کی جانب سے پروقار استقبالیہ تقریب عمل میں آئی جس میں پترکار جمال شیخ کو آئیڈیل جرنلسٹس ایسوسی ایشن تعلقہ مالیگاؤں ضلع ناسک مہاراشٹر کا صدر بنائے جانے پر عضباء ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے شاندار استقبالیہ پیش کیا گیا , اس پروقار تقریب میں صدارت کے فرائض عضباء سوسائٹی رونق آباد کے سرپرست جناب افروز خان (بابر ہوٹل ) نے انجام دیئے ، اس استقبالیہ تقریب میں سوسائٹی کے صدر پرویز خان صاحب نے جمال شیخ صاحب کی خاموش خدمات کو ممبران کے سامنے پیش کیا ، خازن قاضی عرفان سر اور حاجی عبدالتواب صاحب نے کہا کہ آج ہمارے اپنے علاقے اور عضباء سوسائٹی کے سرپرست جمال شیخ کو مالیگاؤں تعلقہ صدر کا جو عہدہ ملا ہے یہ ان کی بے داغ صحافت کا ثمرہ ہے اور یہ ہم سب کے لئے فخر کی بات ہے ، اس عہدے سے صرف جمال شیخ کا ہی نہیں ہمارا بھی قد بڑھا ہے، جمال شیخ صاحب کو مشعل راہ سمجھتے ہوئے آج ہمارے نوجوانوں کو بھی آگے آکر سماج میں اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوانا چاہیئے ۔ آخر میں پترکار جمال شیخ صاحب نے اپنے کلمات میں عضباء سوسائٹی کی کارکردگی اور عزائم پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے اس استقبالیہ پر تحہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ساتھ مل کر سماجی بہبود کے کاموں میں ہر طرح کی رہنمائی اور سرپرستی کا وعدہ کیا ۔اسطرح کی پریس ریلیز عضباء سوسائٹی کے ذمہ داران نے فراہم کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے