"لوم چلے گا تو مزدوروں کا چولہا جلے گا" کا نیا نعرہ ، بنکروں کے وفد کی راشٹروادی بھون پر شیخ آصف سے ملاقات
بنکروں کے لوم چلانے اور مزدوروں کا چولہا جلانے کیلئے ریاستی حکومت سے نمائندگی کا فیصلہ
مالیگاؤں : 29 جون (پریس ریلیز) لوم چلے گا تو چولہا جلے گا کا نعرہ لیکر شیخ آصف نے بنکروں کے مسائل حل کرنے کا تیقن دیا ۔موصوف آج دوپہر میں راشٹروادی بھون پر منعقدہ بنکروں کے نمائندہ وفد کی اہم میٹنگ سے مخاطب تھے ۔انہوں نے کہا کہ شہر کی ریڑھ کی ہڈی مانی جانے والی صنعت پاورلوم اگر بند ہوجاتی ہیں ہیں تو شہر کیا دھڑکن تھم جاتی ہیں ۔آج شہر میں حالات ناگفتہ بہ ہیں ۔مزدوروں کے ساتھ ساتھ بنکروں میں بھی بے چینی و عدم اطمینانی کا ماحول بنا ہوا ہے ۔ایسے میں بنکروں نے راشٹروادی بھون کا راستہ اختیار کرتے ہوئے اگر ہمیں ایک بار پھر نمائندگی کا موقع دیا ہے تو ہم ہر حال میں بنکروں کے مسائل حل کریں گے ۔شیخ آصف نے کہا کہ آج این سی پی آفس میں منعقدہ اس میٹنگ سے میں اعلان کرتا ہوں کہ اگر شہر میں بنکروں کا لوم چلے گا تو مزدوروں کا چولہا جلے گا ۔اس مشاورتی میٹنگ میں شیخ آصف نے کہا کہ 2014 سے پہلے پاورلوم پر سبسیڈی میں مشکلات اور دشواریوں کا سامنا رہا کرتا تھا اور اسوقت کا ایم ایل اے خاموشی سے وقت گزاری کررہا تھا لیکن جب الیکشن ہوئے اور میں ایم ایل اے منتخب ہوا تو ہم نے سرکار سے لڑ کر سبسیڈی کو بآسان بنایا اور کسی بھی بنکر کو پاور ہاؤس تک جاکر بل درستی کی نوبت نہیں آئی ۔شیخ آصف نے کہا کہ مجھے بنکروں کے کام کرنے کے طریقے پتہ ہے میرا تجربہ ہے ماضی میں ہم نے صنعت کی بقاء کیلئے کام کئے ہیں ۔لہذا جو لوگ شہر میں کریڈٹ لینے کی کوشش کررہے ہیں انہیں سمجھنا چاہیے کہ یہ کریڈٹ کا مسلہ نہیں بلکہ شہر کے روزگار کا مسلہ ہے اس میں ایمانداری سے اپنا تعاون پیش کریں ۔
شیخ آصف نے کہا کہ پاورلوم رجسٹریشن کے معاملہ کو مہاراشٹر سرکار کے وزراء سے وقت طلب کر ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ رجسٹریشن کی شرط کو ختم کیا جاسکے ۔اسی طرح سوت کے دام میں اضافہ اور کالا بازاری کو روکنے اور دام کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے لائحہ عمل تیار کرتے ہوئے مرکزی و ریاستی حکومت تک لیجایا جائے گا ۔شیخ آصف نے کہا کہ دو دنوں کیلئے مہاراشٹر اسمبلی کا اجلاس ہوگا جس میں ہمیں سب وزراء بآسانی مل جائیں گے تب ہم اس سلسلے میں کارروائی آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے ۔شیخ آصف نے کہا کہ اجیت پوار، وزیر توانائی نتن راؤت اور وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ سے ملاقات کی جائے گی ۔اسی طرح شہری حالات پر شیخ آصف نے کہا کہ شہر میں کچھ بھی غلط ہوتا ہے تو اس میں شیخ آصف کا نام لیا جاتا ہے جو کہ بالکل غلط اور غیر واجبی ہے ۔موصوف نے بنکروں کی حبیب لانس میٹنگ معاملہ میں کہا کہ آج تک میرے پاس نہ بنکر آئے نہ مزدور آئے اور نہ میں نے کسی کو کسی کے پیچھے لگایا ۔البتہ میں نے صاف طور پر کہا کہ بنکر مزدور آپس میں مل جل کر معاملہ حل کریں ۔خیال رہے کہ مالیگاؤں شہر کے حالات پر آج راشٹروادی بھون پر شہر کے بنکروں کے نمائندوں نے شرکت کرتے ہوئے شیخ آصف سے بنکروں کے مسائل پیش کئے اور اسے حل کرنے کی اپیل کی جس پر آج راؤنڈ ٹیبل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر اسلم انصاری، جاوید پہلوان ،انیس اظہر ،ثاقب نوری، ایڈوکیٹ ہدایت اللہ ،آصف اقبال ایوبی وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس میٹنگ میں اسلم انصاری ۔ایڈووکیٹ ہدایت اللہ، جاوید پہلوان طحہ سائزنگ ، معین سیٹھ، آصف اقبال ایوبی، انیس اظہر، عمران سیٹھ، الطاف احمد ثاقب نوری،حاجی چاند بھائی، یاسین باگلا، شاہد سیٹھ ایس ایم ،عبدالمطلب سیٹھ ،انصاری شفیق احمد باکسر ،اعجاز احمد، راشد ارچنا فیبرک ،قمرالحق ،امتیاز احمد، افسار احمد، شکیل احمد، عتیق عبدالعزیز، عبدالکریم سیٹھ، عبد الوکیل سیٹھ محمد حسین، رضوان، شکیل بیگ وغیرہ شریک تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com