پیر کو مزدور تنظیموں کا وفد ایڈیشنل ایس پی سے ملاقات کریگا، پاورلوم بند کی کھوٹی دی جائے ورنہ اندولن : مزدور یونین ‏

پیر کو مزدور تنظیموں کا وفد ایڈیشنل ایس پی سے ملاقات کریگا، پاورلوم بند کی کھوٹی دی جائے ورنہ اندولن : مزدور یونین 


مالیگاؤں :19 جون (پریس ریلیز) ایک بار پھر شہر کے بنکر صنعت کی بقا کے نام پر کاروبار بند کر مزدوروں کو بھوک اور پریشانی میں ڈالنا چاہتے ہیں ۔ بار بار کے اس طرح بند سے مزدور اور اس کا پریوار پوری طرح ٹوٹ جاتا ہے ہفتہ میں تین ہزار کمانے والے مزدور کو جب تین دن میں پندرہ سو روپیہ پگار ملے اور اس میں گھر چلانا پڑے تو وہ اناج، راشن کرانہ بھرے گا یا بسی دکان اور بچوں کی فیس کا انتظام کیسے کریگا ۔
مگر شہر کے علمائے دین سے لیکر سیاسی لیڈران نے بھی مزدوروں کے متعلق کبھی بہتر نہیں سوچا مگر پچھلے کچھ سالوں سے مزدور یونینوں نے مزدوروں کے بارے میں مسلسل آواز اٹھایا ہے اور اس بار بے مدت بند کی مخالفت کرتے ہوے مزدوروں کو انکا حق دلوانے کے لے ایک بار پھر شہر کی مزدور یونین ایک ساتھ ہیں ۔اسطرح کا اظہار میڈیا سے بات کرتے ہو مزدور یونین کے نمائندوں نےکیا ۔
بروز جمعہ 19 مارچ شام 5 بجے سیٹو مزدور یونین افس پر ہوئی میٹنگ میں شہر کی تمام صوبوں سے وابستہ مزدور یونین کے نمائندہ افراد شامل تھے ۔اس میٹنگ میں طے پایا کے مزدوروں کو اگر بند کی کھوٹی نہیں دی گئی تو آنے والے دنوں میں مزدوروں کو ساتھ لیکر ایک بڑا مورچہ نکالا جائیگا ۔بند کو غیر قانونی بتاتے ہوئے پیر کو مزدور یونین کا وفد شہر SP سے ملاقات کریگا ۔
اور کھوٹی دلانے میں شہر ایڈیشنل کلکٹر سے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کا مطالبہ کرنے اور بند کی مخالفت کر نے کے مقصد سے ملاقات کریگا ۔اسی طرح پیر کو مسترکہ یونین کے نمائندے کلکٹر کو میمورنڈم دیکر ان سے اپنی ڈیوٹی پوری کرنے کا مطالبہ کریں گے ۔
سیٹو مزدور یونین کے رمیش جگتاپ نے بتایا کے اگر شہر SP کلکٹر اور لیبر افسران نے مزدوروں کے مطالبے کو نظر انداز کیا تو آنے والے دنوں میں ہزاروں مزدوروں کے ساتھ مزدور یونین سڑکوں پر آکر اندولن کریگی اور اگر اس سے شہرکے حالات خراب ہوتے ہے تو پولس اور افسران ذمہ دار ہونگے ۔
اس میٹنگ میں شامل سائزنگ مزدور یونین کے ذمہ دار اظہر خان اور اشفاق شیخ نے وارپروں وائنڈینگ مشین کے مزدوروں کو بھی کھوٹی دینے کا مطالبہ سائزنگ مالکان سے کیا ہے ۔میٹنگ میں مزدوروں سے اتحاد کی اپیل بھی کی گئی ہے ۔
اشفاق شائزر کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں کمیونسٹ پارٹی کے سکٹری کامریڈ جمیل، کامریڈ رمضان بابا، ببلو ماسٹر، مزدور یونین کے رمیش جگتاپ، اظہر خان، عقیل میتھا،اکبر خان گانٹھ پیکنگ ورکر، عبدالرحمن کلومقادم، اسمعیل انصاری ، جنید بھائی، اشفاق میتھا، نفیس میتھا وغیرہ مزدوروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے