کورونا کی ممکنہ تیسری لہر سے بچاؤ کیلئے چائلڈ کووڈ کیئر اور ہائی ڈیپینڈینڈس ہسپتالوں کی منصوبہ بندی جاری
والدین اپنے بچوں کی حفظان صحت پر خصوصی توجہ دیں، رابطہ وزیر چھگن بھجبل کی ناسک ضلع حکام سے کورونا کی جائزہ میٹنگ سے مخاطبت
ناسک : 12 جون (اطلاعات / بیباک نیوز اپڈیٹ) ) کورونا کی دوسری لہر کا زور کم ہوگیا ہے ۔ تاہم چونکہ تیسری لہر میں کم عمر کے بچوں کے لئے خطرناک ہونے کی توقع ہے ،اس لئے ناسک ضلع میں چائلڈ کووڈ کیئر ہسپتال اور ہائے ڈیپینڈینڈس ہسپتال جیسے دو ٹائرڈ کوویڈ اسپتالوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ اسطرح کی اطلاع وزیر مملکت برائے خوراک ، شہری فراہمی اور صارفین کے تحفظ اور ضلع کے رابطہ وزیر چھگن بھجبل نے دی ۔انہوں نے کہا کہ والدین کو بھی اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ ان کے بچے کورونا کی تیسری لہر سے متاثر نہ ہوں۔ موصوف بھجبل آج کلیکٹریٹ کے مرکزی ہال میں موجودہ صورتحال کے اقدامات اور بعد میں ہونے والی بیماریوں اور خدشات سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔بیباک نیوز اس اجلاس میں ڈسٹرکٹ کلکٹر سورج مانڈھڑے ، کمشنر پولس دیپک پانڈے ، میونسپل کمشنر کیلاش جادھو ، چیف ایکزیکیٹو آفیسر لینا بنسوڈ ، ضلعی سپرنٹنڈنٹ پولس سچن پاٹل ، ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر اشوک تھورات ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کارپوریشن کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کپل آہئر، باپوصاحب نگرگوجے ، ریسیڈنٹ ڈپٹی کلکٹر بھگوت ڈوئی پھوڑے ، ڈپٹی کلکٹر وسنتی مالی ، نلیش سرینگی ، ریسیڈنٹ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پرشانت کھیرے، میڈیکل آفیسر اننت پوار ، ڈاکٹر نکھل ، ڈاکٹر اویش پیلوڈ ، ڈاکٹر اتکرش وغیرہ موجود تھے۔
اس اجلاس میں رابطہ وزیر چھگن بھجبل نے کہا کہ ضلع میں آکسیجن وافر مقدار میں دستیاب ہے۔ نیز ، آکسیجن کو مستقل طور پر دستیاب بنانے کے لئے ضلع کے مختلف حصوں میں آکسیجن کے 62 نئے منصوبے بنائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں مریضوں کی گھٹتی ہوئی تعداد کے پیش نظر آکسیجن کی کھپت میں کسی حد تک کمی واقع ہوچکی ہے ۔ لہذا صنعتوں کو ان کی ضرورت کے مطابق آکسیجن کی فراہمی کی کوشش کی جانی چاہئے۔
بریک دی چین کے تحت عائد پابندیاں مرحلہ تین کے مطابق اب تک نافذ العمل رہیں گی۔ تاہم رابطہ وزیر چھگن بھجبل نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کے روز 50 افراد کی موجودگی میں شادی کی تقریبات شام 4 بجے تک کی اجازت ہے۔
اجلاس کے دوران ضلعی کلکٹر سورج مانڈھرے ، میونسپل کمشنر کیلاش جادھو ، ضلع پریشد کی چیف ایکزیکیٹو آفیسر لینا بنسوڈ نے چھگن بھجبل کو اپنے دائرہ کار میں کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں معلومات پیش کیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com