شہر بھر میں آوارہ کتوں کی دھما چوکڑی معصوم بچوں سمیت جانوروں کو کاٹنے کے واقعات
اپوزیشن لیڈر شان ہند کی سرپرستی میں جنتا دل وفد کی میونسپل آفیسران سے ملاقات وگفتگو
کارپوریشن آوارہ کتوں کو پکڑنے اور سرکاری دواخانوں میں کتوں کے کاٹنے کے انجکشن اور دوا کا انتظام کرے
مالیگاؤں :11 جون (پریس ریلیز) روشن آباد عباس نگر رسولپورہ سمیت شہر بھر کے الگ الگ علاقوں میں آوارہ کتوں کے ذریعے بچوں کو کاٹنے کے واقعات سامنے آئے۔ روشن آباد میں چار سے پانچ بچوں کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا جس میں سے ایک بچی کو کتوں نے اتنی بے دردی سے کاٹا کہ اس کا پانچ سے چھ انچ گوشت کا ٹکڑا نکل گیا۔ اسی طریقے سے رسولپورہ میں بھی کتوں نے دو بچوں اور جانوروں کو کاٹ لیا روشن آباد میں جس بچی کو کتے نے کاٹا اسے 35 سے زائد ٹانکے لگائے گںٔے ۔اس ضمن میں آج 11 جون بروز جمعہ شام پانچ بجے اس کی اطلاع اپوزیشن لیڈر شان ہند نہال احمد صاحبہ کو ملی جس پر شان ہند صاحبہ نے فوری طور پر روشن آباد عباس نگر علاقہ سے ایک وفد ابواللیث انصاری کے ہمراہ رضوان سر کی قیادت میں کارپوریشن کمشنر سے ملاقات کی غرض سے روانہ کیا جہاں کارپوریشن کمشنر کی غیر حاضری کی وجہ سے متعلقہ محکمے کے انچارج راجو کھیرنار سے ملاقات کی اور زخمی بچوں کی تصاویر دکھائی گںٔی اور مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر روشن آباد عباس نگر علاقہ میں کارپوریشن کے ڈاگ اسکاڈ کو روانہ کیا جائے اور پاگل کتے کو پکڑا جائے۔جس پر راجو کھیرنار صاحب نے فوری طور پر اس جان لیوا کتے کو پکڑنے کے لئے ڈاگ اسکاڈ کو روانہ کیا۔وفد میں شامل افراد نے فوری طور پر نماںٔندگی کرنے پر شان ہند صاحبہ کے ساتھ ساتھ پروفیسر رضوان خان سر اور ابواللیث انصاری کا شکریہ ادا کیا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com