میونسپل وارڈ نمبر 18 اور 21 میں کئے گئے تعمیری کاموں کی جانچ کا حکمنامہ جاری ، اندرون ایک ماہ انکوائری مکمل کر احوال پیش کرنے وزارت داخلہ و وزارت شہری ترقیات کا فرمان ‏


میونسپل وارڈ نمبر 18 اور 21 میں کئے گئے تعمیری کاموں کی جانچ کا حکمنامہ جاری ، اندرون ایک ماہ انکوائری مکمل کر احوال پیش کرنے وزارت داخلہ و وزارت شہری ترقیات کا فرمان


آصف شیخ کی شکایت پر ممبئی سے مالیگاؤں کارپوریشن پہنچا کاغذ کا پھول ، میونسپل کمشنر کریں گے تحقیقات



مالیگاؤں :17 جون (پریس ریلیز) مالیگاﺅں میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 18 اور 21 میں جس مقصد کے تحت اور جس ہیڈ کیلئے کارپوریشن نے تعمیری کاموں کا بجٹ مختص کیا تھا اسکا بے دریغ استعمال کیا گیا اور نشان زدہ مقامات کو چھوڑ کر دیگر مقام پر تعمیری کاموں میں کروڑوں روپے کی بدعنوانی نظر آتی ہیں اس لئے اسکی جانچ کی جانی چاہئے ۔اسطرح کا ایک مکتوب سابق ایم ایل اے آصف شیخ رشید نے مہاراشٹر کے وزارت داخلہ و وزارت شہری ترقیات سے کیا تھا اور اسکی جانچ کا مطالبہ بھی کیا تھا ۔اس ضمن میں وزارت داخلہ نے محکمہ شہری ترقیات کو جانچ کرنے کا حکم دیا کیا اور وزارت شہری ترقیات نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر بھالچندر گوساوی کے نام جانچ کرنے کا حکم صادر کیا ہے ۔اسطرح کا ایک مکتوب آج ممبئی سے جاری کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن وارڈ نمبر 18 اور 21 میں تعمیری کاموں کے دوران بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی گئی ہیں اس لئے اسکی تحقیقات کئے جانے کا مطالباتی مکتوب 27 مئی کو  سابق ​​رکن اسمبلی اور مالیگاؤں سٹی ڈسٹرکٹ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے وزیر داخلہ کو دیا ہے جسے اس حکمنامہ کے ساتھ دیا جارہا ہے جس میں سابق ممبر اسمبلی آصف شیخ نے  درخواست کی ہے کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 18 اور 21 میں ہونے والے کاموں کے بارے میں مختلف اعتراضات کئے بغیر 2017 سے آج تک وارڈوں میں ہونے والے تعمیری کاموں کی انکوائری کی جائے۔ محکمہ داخلہ و شہری ترقیات کے محکمہ نے لکھا ہے کہ چونکہ اس خط میں جس اعتراض کا ذکر کیا گیا ہے وہ شدید نوعیت کا ہے ۔اس لئے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 18 اور 21 میں 2017 سے آج تک ہونے والے تعمیری کاموں کی جانچ مکمل کرتے ہوئے ایک ماہ کے اندر حکومت کو احوال پیش کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے