مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کی آواز پر مودی سرکار و مہنگائی اور تیل کے داموں کے خلاف ریاست گیر احتجاج
مالیگاؤں میں شیخ رشید کی قیادت میں 11 جون بروز جمعہ کو شام 4 بجے پٹرول پمپ پر انوکھا آندولن
مالیگاؤں : 10 جون (پریس ریلیز) بی جے پی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک سات سالوں میں ہر چیز مہنگی ہوتی جارہی ہے اور ان میں سر فہرست پٹرول اور ڈیزل کے دام ہیں ۔ مودی سرکار کو مہنگائی کی مار جھیل رہی عوام کی کوئی فکر نہیں ہے ۔ کانگریس پارٹی کے دور اقتدار میں جہاں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 55 سے 60 روپئے تھی وہیں آج پٹرول کے دام نے 100 کا ہندسہ پار کرلیا ہے تو ڈیزل کے دام بھی پٹرول کے دام کو پکڑتے ہوئے پیچھا کررہا ہے ۔مہنگائی کی اس مار سے عوام کو بے حد پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لیکن مودی سرکار ہر چیز پرائیویٹ کمپنی کو بیچ کر عوام کو مشکل میں ڈالنے کا کام کررہی ہے۔ ایسے حالات میں مہاراشٹر پردیش کانگریس پارٹی کے اعلان کے مطابق مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی کے صدر شیخ رشید کی قیادت میں پٹرول اور ڈیزل کے بڑھتے داموں کے خلاف 11 جون بروز جمعہ شام 4 بجے کسمبا روڈ اور آگرہ روڈ پر واقع پٹرول پمپ پر آندولن کیا جائے گا اسلئے کانگریس پارٹی کے تمام ذمہ داران و ہمدردان سے گذارش ہیکہ وقت مقررہ پر پہنچنے کی کوشش کریں۔شیخ رشید کے ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق انہوں نے کہا کہ اپنے علاقہ سے قریب پٹرول پمپ پر پہنچیں شیخ رشید صاحب کی قیادت میں آگرہ روڈ اور کسمبا روڈ پر واقع تمام پٹرول پمپ پر آندولن ہوگا۔اسطرح کی گزارش کانگریس پارٹی کے صدر شیخ رشید نے کی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com