مالیگاؤں میں مستقل ‏FDO ‎کی تقرری، راشننگ کے مسائل اور بچوں کی حفظان صحت پر خصوصی توجہ دینے قبل از وقت منصوبہ بندی ضروری ‏

مالیگاؤں میں مستقل FDO کی تقرری، راشننگ کے مسائل اور بچوں کی حفظان صحت پر خصوصی توجہ دینے قبل از وقت منصوبہ بندی ضروری


مالیگاؤں کارپوریشن میں بوگس بل، اسپیل ورک کے کاموں کی غیر قانونی انجام دہی اور لاکھوں، کروڑوں روپیہ کی بندر بانٹ پرACB اور ڈیوژنل کمشنر کی جانچ کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ


ممبئی میں چھگن بھجبل، راجیش ٹوپے ،وزیر مملکت شہری ترقیات تنپورے اور جینت پاٹل سے آصف شیخ کی ملاقات

مالیگاؤں: 27 مئی (پریس ریلیز)  مالیگاﺅں شہر میں راشننگ کے مسائل دن بدن بگڑتے جارہے ہیں عوامی ذہنی و جسمانی طور پر شدید پریشانی میں مبتلا ہیں ۔شہر میں 67 فیصد افراد غریبی کی سطح کے نیچے زندگی گزارتے ہیں اور انہیں راشن کیلئے بیحد تکالیف برداشت کرنی پڑ رہی ہیں شہر میں ایف ڈی او کے نہ ہونے سے بھی مسائل بڑھ رہیں ہیں لہذا مالیگاؤں شہر میں مستقل طور پر ایف ڈی او کی تقرری اور راشننگ کے مسائل کو حل کیا جائے اس پر وزیر شہری رسد و خوراک چھگن بھجبل نے مستقل طور FDO اپوائنٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی اور شہر میں راشننگ کے نظام کو شفاف بنانے کا اظہار کیا ۔اسکے علاوہ آصف شیخ نے ممبئی میں ہی مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے سے انکے بنگلہ پر ملاقات کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تیسری لہر کے پیش نظر مہاراشٹر سرکار جہاں منصوبہ بندی کررہی ہیں وہیں مالیگاؤں شہر کو بھی منصوبہ بندی کی فہرست میں شامل رکھا جائے اور قبل از وقت مالیگاؤں جنرل اسپتال و میونسپل کارپوریشن عملہ کو ہدایات جاری کی جائیں اور مالیگاؤں شہر میں منصوبہ بندی کیلئے کارروائی تیز کرنے کے احکامات دیئے جائیں تاکہ شہر میں کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر بچوں کی حفظان صحت پر خصوصی توجہ دی جاسکے ۔دوا، گولی ،انجیکشن ۔آکسیجن اور دیگر قوت مدافعت بڑھانے والی دواؤں کا انتظام کیا جائے ۔اسکے علاوہ آصف شیخ نے وزیر شہری ترقیات برائے مملکتی امور تنپورے سے ملاقات کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں کچھ کارپوریٹرس بوگس کام کر لاکھوں روپے کے بل نکال رہے ہیں اور بعض کارپوریٹر ڈبل ڈبل بل نکال رہے ہیں اس میں میونسپل کارپوریشن کے آفیسران و ملازمین کی ملی بھگت نظر آتی ہے اسی طرح کچھ کارپوریٹرس اسپیل ورک کے کاموں کو نام بدل بدل کر غیر قانونی طور پر پر کام کررہے ہیں جس سے کارپوریشن کے لاکھوں کروڑوں روپیہ کی بندر بانٹ ہورہی ہے ۔اس پورے معاملہ کی جانچ ڈیوژنل کمشنر کی زیر نگرانی میں ایک تحقیقاتی ٹیم تیار کر کروائی جائے اسی طرح اس معاملہ میں اینٹی کرپشن بیورو سے بھی جانچ پڑتال کرائی جائے۔اس معاملہ کو دیکھتے ہوئے وزیر مملکت برائے شہری ترقیات تنپورے نے کہا کہ معاملہ انتہائی سنگین نظر آتا ہے اس لئے اس معاملہ کی جانچ پڑتال کروائی جائے گی ۔اسطرح کی تفصیلات ممبئی سے آصف شیخ کے ذرائع نے دی اور بتایا کہ آصف شیخ نے مہاراشٹر پردیش راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر اجیت پاٹل سے ملاقات کرتے ہوئے مالیگاؤں شہر راشٹروادی کانگریس کی کارگزاری پیش کی اور بتایا کہ مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی بھون کا کام تیزی سے جاری ہے اور عنقریب اسکا افتتاح کیا جائے گا تاکہ شہریوں سطح پر عوامی کام کاج میں تیزی لائی جاسکے اور پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے تفصیلی گفتگو کی گئی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے