علی اکبر اور واڈیا ہاسپٹل کی تزئین کاری جلد ہی, دونوں ہاسپٹلس کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کی کاغذی کاروائی ‏تیز ‏

علی اکبر اور واڈیا ہاسپٹل کی تزئین کاری جلد ہی, دونوں ہاسپٹلس کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کی کاغذی کاروائی تیز

جدید ٹیکنالوجی و مشنری سے لیس شروع ہونگے دونوں ہاسپٹلس، عوام کو ملے گی راحت : میئر طاہرہ شیخ

میونسپل کمشنر ،سٹی انجینئر ،ہیلتھ آفیسر و اسٹاف کے ساتھ علی اکبر اسپتال کا دورہ

مالیگاؤں :27 مئی (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر میں دن بہ دن پرائیویٹ ہاسپٹلس بڑھتے جارہے ہیں جہاں غریب عوام علاج و معالجہ کے لئے جانے میں کافی پش و ہیش میں مبتلا ہوتی ہیں۔ وہیں دوسری جانب شہر کی 67 فیصد غریب عوام علی اکبر ہاسپٹل اور واڈیا ہاسپٹل سے اپنا علاج کرواتے ہیں اور دونوں ہاسپٹلس سے اپنا طبی فائدہ حاصل کرتے ہیں۔ان دنوں دونوں ہاسپٹلس میں عوامی و طبی سہولیات کے فقدان کو محسوس کرتے ہوئے سابق ایم ایل اے و سابق میئر شیخ رشید نے واڈیا اور علی اکبر ہاسپٹل میں طبی سہولیات فراہم کرنے کا بیڑا اٹھایا اور اسی کام کو آگے بڑھاتے ہوئے موجودہ میئر طاہرہ شیخ نے دونوں ہاسپٹلس کو جدید طرز پر بنانے کا فیصلہ کیا اور ان ہاسپٹلس کی تزئین کاری بجٹ مختص کیا. اسی سلسلے میں جمعرات کی شام 4 بجے عمران شیخ نے میونسپل کمشنر بھالچندر گوساوی کے ساتھ علی اکبر ہاسپٹل کا دورہ کیا اور اس دواخانہ کا مکمل معائنہ کیا ۔اس وفد میں میونسپل کمشنر، ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے، میونسپل کارپوریشن کے سٹی انجینئر کیلاش بچھاؤ، جادھو اور کارپوریشن کا دیگر عملہ اور علی اکبر اسپتال کا اسٹاف موجود تھا ۔خیال رہے کہ علی اکبر ہاسپٹل کے اطراف میں گرووار وارڈ کی 60 ہزار سے زائد آبادی سمیت شہر بھر کی غریب عوام  اس ہاسپٹل سے طبی فائدہ حاصل کرتی ہیں ۔ اسی طرح واڈیا ہاسپٹل سے متصل قلعہ، غالب نگر، اسلام آباد، پانچ قندیل، چونا بھٹی ،بیلباغ ،بدر کا باڑہ، مصری خاں کا باڑہ، بجرنگ واڑی، چندنپوری گیٹ جیسی بستیوں میں رہنے والی غریب عوام فائدہ حاصل کرتی ہے۔ دونوں ہاسپٹلس کو جدید طرز پر تعمیر کر اسمارٹ ہاسپٹل جیسی سہولیات مہیا کی جائے گی یہاں آپریشن تھیٹر، دس بیڈ کا ICU، بڑے جنرل وارڈ، عوام کو بیٹھنے کی سہولت کے ساتھ ہی بزرگوں کے لئے لِفٹ کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔ اس کام کی تمام تیاریاں اور کاغذی کاروائی عنقریب مکمل ہوچکی ہیں جلد ہی اس کا ٹینڈر جاری ہوگا اور کام کی شروعات کی جائے گی۔ یاد رہے شیخ رشید  جب میئر تھے تب انہوں نے  اسی طرح اصلاح ہاسپٹل کے سامنے سروے نمبر 194 کے میدان میں ایک ہاسپٹل کی تعمیر کروائی جو ہارون احمد انصاری ہاسپٹل کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ ہارون احمد انصاری ہاسپٹل کا کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے ۔جلد ہی اس ہاسپٹل کا بھی افتتاح کرتے ہوئے اسے بھی عوامی خدمت کے لئے جاری کردیا جائے گا تاکہ عوام اس ہاسپٹل سے زیادہ سے زیادہ طبی فائدہ فائدہ حاصل کرسکے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے